قبائیلی امور کی وزارت

ڈیجیٹل صنعت کاری کے ذریعے قبائلی برادریوں کو  اونچا اٹھانے کےلیے ‘گول پروگرام’ کا دوسرا مرحلہ شروع کیا گیا

Posted On: 28 JUN 2022 6:25PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے وزیرجناب ارجن منڈا نے ‘گوئنگ آن لائن ایز لیڈرس’ (جی او اے ایل، یا گول) پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام قبائلی امور کی وزارت اور میٹا (فیس بک) کی ایک مشترکہ پہل ہے۔ جی او اے ایل 2.0 پہل کا مقصد ملک کی قبائلی برادریوں کے درمیان صنعت کاری کو فروغ دے کر اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ان کے لیے مواقع پیدا کرکے 10 لاکھ نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر اہل بنانا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y5DQ.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ABKU.jpg

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب منڈا نے کہا کہ جی او اے ایل پروگرام کے ذریعے اہل بنائے جارہے لوگ اپنی برادریوں کی قیادت کررہے ہیں اور اس طرح یہ پروگرام ایک خاموش انقلاب بن رہا ہے۔  مرکزی وزیر نے کہا کہ ہماری برادریوں کے پاس موجود وسائل کا اب آدیواسی برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے جدید آلات کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جناب ارجن منڈا نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد قبائلی برادریوں کو جوڑنااور انہیں ہنرمند بنانا، صلاحیت سازی کو فروغ دینا اور اپنی برادریوں کی زندگی میں تبدیلی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حوصلہ افزا مقصد ہے۔ اس پروگرام کا مقصد 10 لاکھ لوگوں تک سیدھے پہنچنا اور انہیں باصلاحیت بناتے ہوئے ان کے ذریعے کئی لوگوں کو بااختیار بنانا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038RC3.jpg

 

اس پروگرام کے ذریعے نشان زد کیے گئے جی او اے ایل شرکا کی میٹابزنس کوچ- وہاٹس ایپ پر مبنی لرننگ بوٹ تک رسائی ہوگی، جو شرکا کو فیس بک، انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ کا استعمال  کرکے اپنے کاروبار کو بڑھانے اور ترقی کرنے کے بارے میں ہنرمندی سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ شرکا کو ڈیجیٹل معیشت میں سرگرم رول نبھانے کے لیے انہیں بااختیار بنانے کے مقصد سے پروگرام میں ٹرینرس کی  اینٹی اسکیمنگ تعلیم، آن لائن محفوظ رہنا، غلط معلومات کا مقابلہ کیسے کریں اور ایک بہتر ڈیجیٹل شہری ہونے جیسے موضوعات پر 9 زبانوں میں فیس بک لائیو اجلاس بھی شامل ہوں گے۔ جی او اے ایل کے پہلے مرحلے میں ملک بھر کے آدیواسی نوجوانوں کو حوصلہ فراہم کرنا اور جوڑنا اور ان کے ہنر کو بڑھانا شامل تھا۔ ان میں سے کچھ نے اب ایسے کاروبار بنا لیے ہیں، جو قومی سطح پر بڑھ رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZM3M.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005YXRW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006AACR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007WUVM.jpg

 

اس موقع پر قبائلی امور کی وزارت میں سکریٹری جناب انل کمار جھا، آئی آئی پی اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب ایس این ترپاٹھی، قبائلی امور کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری نول جیت  کپور اور ملک بھر کی آدیواسی برادریوں کے نوجوان  اور صنعت کار بھی موجود تھے۔

جی او اے ایل پروگرام کے پہلے مرحلے کے نتیجے میں آدیواسی برادری کے 75 فیصد شرکا نے اپنے خیالات کو الفاظ میں بہتر طریقے سے ظاہر کرنے میں قابل ہونے کی بات مانی اور اپنے روایتی ہنر میں بہتری کا مشاہدہ کیا۔ تقریبا 69 فیصد شرکا ڈیجیٹل کامرس کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہوئے اور تقریبا 63 فیصد نے کہا کہ اس سے انہیں یہ سمجھنے میں مدد ملی کہ اپنا کاروبار کیسے شروع کیا جائے۔

اس پروگرام کا مقصد آدیواسی اور دیسی برادریوں کے نوجوانوں اور خواتین کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی پوری صلاحیت کا استعمال کرنے اور سماجی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی قائدانہ صلاحیت کو بڑھانے کی خاطر بااختیار بنانا ہے۔ڈیجیٹل شمولیت کے ساتھ ساتھ پروگرام کا مقصد آدیواسی ضلعوں میں سب سے کمزور برادریوں کی مدد کرنا جاری رکھتے ہوئے آدیواسی نوجوانوں اور دیہی علاقوں میں آدیواسی خواتین کی قیادت والے کاروبار وں پر توجہ مرکوز کرکے معیشت میں سرگرم طریقے سے تعاون فراہم کرنا ہے۔

*************

 

 

ش ح ۔  ق ت ۔  ت ع

U. No.7020



(Release ID: 1837825) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Marathi , Hindi