وزارت دفاع
انڈین کوسٹ گارڈ نے مربوط طریقے سے ممبئی ہائی علاقہ میں گرے ہوئے او این جی سی کے ہیلی کاپٹر سے لوگوں کو بچایا
Posted On:
28 JUN 2022 7:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28جون 2022 ۔ انڈین کوسٹ گارڈ نے 28 جون 2022 کو او این جی سی کے لیے کام کرنے والے ایک ہیلی کاپٹر کو ممبئی ہائی علاقے میں بچایا۔ آئی سی جی کے تحت میری ٹائم رسکیو کوآرڈنیشن سنٹر – ایم آر سی سی (ممبئی) کو پریشانی کے بارے میں انتباہ موصول ہوا اور اسے فوری طور پر ممبئی ہائی میں او این جی سی کے لیے کام کرنے والے پون ہنس ہیلی کاپٹر تک پہنچایا گیا۔ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 7 عملہ سوار تھا اور یہ ایک تیل کے پلیٹ فارم (آئل پلیٹ فارم) پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران سمندر میں جا گرا۔
ایم آر سی سی (ممبئی) نے فوری طور پر تمام حصص داروں کو فوری تلاش اور بچاؤ کے لیے الرٹ کیا۔ بھارتی بحریہ سے بھی فوری درخواست کی گئی اور اسی کے مطابق نیول سیکنگ اور اے ایل ایچ کو فوراً لانچ کیا گیا۔ مشکل موسمی حالات میں، او این جی سی جہاز –او ایس وی مالویا- 16 نے 4 زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کیا اور بچایا، جبکہ ایک زندہ بچ جانے والے کو او این جی سی رِگ ساگر کرن کے ذریعے لانچ کیے گئے لائف بوٹ کے ذریعے پک اَپ کیا گیا۔ اسی طرح نیول سیکنگ اور اے ایل ایچ نے 4 زندہ بچ جانے والوں کو تشویشناک حالت میں بازیاب کرایا اور انہیں مزید طبی بندوبس کے لیے جوہو ایئربیس لے جایا گیا۔ تمام حصص داروں کی مربوط کوششوں سے بچاؤ مہم (رسکیو آپریشن) 2 گھنٹے میں مکمل کیا گیا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.7004
(Release ID: 1837778)
Visitor Counter : 130