وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے انڈیا ٹوڈے ایجوکیشن کنکلیو 2022 سے خطاب کیا

Posted On: 28 JUN 2022 4:45PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ  کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج انڈیا ٹوڈے ایجوکیشن کنکلیو 2022 سے خطاب کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے معیاری اور کفایتی تعلیم کی پہنچ  بڑھانے اور ہماری بڑی آبادی کو رسمی تعلیم اور ہنر مندی کے سرٹیفائیڈ ڈھانچے کے تحت لانے کے لیے جدید اور انوکھے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت کے بارے میں بتایا۔

رسائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ تعلیم کو سبھی کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے  مضبوط اور لچیلا نظام وضع کرنا  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ترجیح ہے۔ معیاری تعلیم تک پہنچ  بڑھانے میں ٹیکنالوجی پر مبنی طریقہ کار اور این ای پی 2020 کے مطابق ڈیجیٹل یونیورسٹی جیسی پہل اہم ہوگی۔

قومی تعلیمی پالیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ این ای پی 2020 ای سی سی ای کی سطح سے  لے کر ہر طالب علم کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور ایک متحرک اور انصاف پر مبنی  علمی معاشرے کی تعمیر سے متعلق نظریہ اور راہ طے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روزگار سے متعلق صلاحیت کو  فروغ دینے کے مقصد سے ہنرمندی سے متعلق تعلیم کو اسکولی اور اعلیٰ تعلیم کے ساتھ مربوط کرنے کی سمت میں کام کررہے ہیں۔

ملازمتوں اور ہنرمندی کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملازمتوں کی نوعیت بدل رہی ہے اور آئی آر  4.0 ہمیں اپنی بڑی آبادی کو ہنرمندی سے لیس کرنے ،  اس کی ہنرمندی کو جدید بنانے اور اسے دوبارہ ہنرمندی سے لیس کرنے کا چیلنج  اور موقع دونوں پیش کرتا ہے۔ ہمیں ہنر مندی سے  آراستہ کرنے کے عمل میں ایک وسیع  تبدیلی لانی چاہیے او ر اسے آئی آر 4.0 کا استعمال کرنے کے  ساتھ ساتھ اپنے نوجوانوں کو مستقبل کے لئے تیار کرنے کے مقصد سے  اور زیادہ   قابل تحریک بنانا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ای پی 2020 ہمارے طلباء اور نوجوانوں کو نئے زمانے کے خیالات اور ہنرمندی  سے لیس ایک  عالمی شہری کے طور پر فروغ دینے کا راستہ اپناتی ہے اور بھارت کو 21ویں صدی کی علمی معیشت کے طور پر قائم کرنے کے لئے  بھارتی زبانوں میں سیکھنے کو ترجیح دیتی ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6996 )



(Release ID: 1837696) Visitor Counter : 108