وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں تیار کردہ جدید ہلکا ہیلی کاپٹر ایم کے III کے اسکواڈرن کو گجرات کے پور بندر میں بھارتی کوسٹ گارڈ میں شامل کیا گیا

Posted On: 28 JUN 2022 3:18PM by PIB Delhi

ملک میں تیار کردہ جدید ہلکے ہیلی کاپٹر ( اے ایل ایچ ) ایم کے III کے اسکواڈرن 835 اسکواڈرن ( سی جی  ) کو 20 جون ، 2022 ء کو بھارتی کوسٹ گارڈ کے گجرات کے پوربندر میں ایئر اینکلیو میں شامل کیا گیا ہے ۔ کوسٹ گارڈ کے ڈی جی جناب وی ایس پٹھانیا نے کمیشننگ کی تقریب کی صدارت کی ، جس میں پوربندر  اور گجرات کے علاقے میں تعینات کئی فوجی اور سول شخصیات نے شرکت کی ۔ اس اسکواڈرن کی شمولیت وزیر اعظم کے ویژن ’ آتم نربھر بھارت ‘ کے خطوط  پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں ( ایس اے آر ) اور نگرانی کی کارروائیوں میں خود کفالت کی جانب اہم قدم ہے ۔

اے ایل ایچ ایم کے III ہیلی کاپٹر ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹیڈ ( ایچ اے ایل ) کے ذریعہ ملک میں تیار کئے گئے ہیں ۔ یہ ہیلی کاپٹر جدید ترین راڈار کے ساتھ ساتھ الیکٹرو آپٹیکل سینسرس شکتی انجن ، مکمل کانچ والے  کاک پٹ ، بہت زیادہ طاقت والی سرچ لائٹ ، جدید ترین مواصلاتی نظام ، شناخت  کرنے کے خود کار نظام کے ساتھ ساتھ ایس اے آر ہومر جیسی خصوصیات  سے لیس ہیں ۔ ان خصوصیات  کی وجہ سے یہ ہیلی کاپٹر بحری نگرانی کے ساتھ ساتھ زیادہ فاصلے تک ایس اے آر وغیرہ کی کارروائیاں   ، بحری جہازوں پر تعیناتی کے دوران دن اور رات  دونوں میں انجام دے سکتے ہیں ۔ یہ ہیلی کاپٹر بھاری مشین گنوں  سے لیس  ہونے کی وجہ سے ایک طرف حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو دوسری جانب  انہیں انتہائی بیمار مریضوں  کو منتقل کرنے کے لئے طبی آئی سی یو میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔

اب تک 13 اے ایل ایچ ایم کے III ہیلی کاپٹروں کو مرحلے وار  بھارتی کوسٹ گارڈ میں شامل کیا گیا ہے اور ان میں سے چار کو پوربندر  میں رکھا گیا ہے ۔   شمولیت  کے بعد اسکواڈرن  نے 1200 سے زیادہ گھنٹوں کی پروازیں  کی ہیں اور   دیو کے ساحل کے قریب رات میں ایک ایس اے آر مشن سمیت کئی مشن انجام دیئے ہیں ۔

835 اسکواڈرن ( سی جی ) کمانڈنٹ  سنیل دت کی کمان میں ہے  ۔ ان کی شمولیت  سے گجرات خطے میں بھارتی کوسٹ گارڈ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور ملک کی بحری سکیورٹی مزید مستحکم ہو گی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 6989


(Release ID: 1837641) Visitor Counter : 176