کوئلے کی وزارت

کوئلہ  کی وزارت کو کمرشیل  کان کنی کے لیے کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے لیے 38 بولیاں موصول ہوئیں


آن لائن بولیاں 28 جون 2022 کو کھولی جائیں گی

(کوئلہ کی کان  (اسپیشل پرویژن) ایکٹ، 2015 کے تحت نیلامی کی 15ویں قسط)

(کوئلہ اور معدنیات (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 1957 کے تحت نیلامی کی پانچویں قسط)

اور

(کوئلہ کی کان  (اسپیشل پرویژن) ایکٹ، 2015 کے تحت نیلامی کی 14ویں قسط کی دوسری کوشش)

(کان اور معدنیات  (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 1957 کے تحت نیلامی کی چوتھی قسط کی دوسری کوشش)

اور

(کوئلہ کی کان (اسپیشل پرویژن) ایکٹ، 2015 کے تحت نیلامی کی 13ویں قسط کی دوسری کوشش)

(کوئلہ اور معدنیات  (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 1957 کے تحت نیلامی کی تیسری قسط کی دوسری کوشش)

Posted On: 27 JUN 2022 6:27PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت کی نامزد اتھارٹی کے ذریعہ 30 مارچ 2022 کوکمرشل کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی پانچویں قسط، چوتھی قسط کی دوسری کوشش اور تیسری قسط کی دوسری کوشش شروع کی گئی تھی۔ سبھی کوئلے کی کانوں کے لیے آن لائن تکنیکی بولی جمع کرنے کی آخری تاریخ 27 جون 2022 کو 1200 بجے تھی اور آف لائن بولی جمع کرنے کی آخری تاریخ 27 جون 2022 کو 1600 بجے تھی۔

کمرشل کوئلہ کان کی نیلامی کی تین قسطوں کے تحت کل 38 آف لائن بولیاں موصول ہوئیں۔ نیلامی کی پانچویں قسط میں کوئلے کی 15 کانوں کے لیے کل 28 آف لائن بولیاں موصول ہوئیں، جب کہ 8 کوئلے کی کانوں کے لیے دو یا اس سے زیادہ بولیاں موصول ہوئیں۔ تیسری قسط کی دوسری کوشش کے تحت کل 9 کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی گئی اور 6 کوئلے کی کانوں کے لیے 6 بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ چوتھی قسط کی دوسری کوشش کے تحت کل 4 کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی گئی اور 3 کوئلے کی کانوں کے لیے 4 بولیاں موصول ہوئی ہیں۔

نیلامی کے عمل کے حصے کے طور پر موصول ہونے والی آن لائن بولیاں 28 جون 2022 کو صبح 10 بجے ٹیگور چیمبرز، اسکوپ کمپلیکس، نئی دہلی - 110003 میں دلچسپی رکھنے والے ممکنہ بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائیں گی۔

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6949 )



(Release ID: 1837414) Visitor Counter : 88