سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

3ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نینو پارٹیکل کوٹنگ والااین 95 ماسک  تیار

Posted On: 27 JUN 2022 5:16PM by PIB Delhi

محققین نے 3 ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دوبارہ قابل استعمال، دوبارہ کارآمدبنانے  کے قابل، دھونے کے قابل، بو کے بغیر، غیر الرجک اور اینٹی مائکروبیل این 95ماسک تیار کیا ہے۔یہ  چار تہوں والا ماسک ہے  اوراسکی  بیرونی پرت سلیکون سے بنی ہے اوراسے  5 سال سے زیادہ عرصہ تک استعمال کیاجاسکتا ہے۔

کووڈ-19 جیسے انفیکشن کی روک تھام کے لیے اس کے استعمال کے علاوہ،یہ  ماسک مختلف صنعتوں میں کام کرنے والے بھی استعمال کر سکتے ہیں جہاں انھیں بہت زیادہ دھول کا سامناکرنا پڑتاہے جیسے سیمنٹ فیکٹری، اینٹ بھٹہ، کپاس کے کارخانے  اور پینٹ کی صنعتیں ۔ فلٹر کنفگریشن کو اس جگہ کے مطابق تبدیل کر کے ضرورت کے مطابق اس میں ترمیم کی جا سکتی ہے جہاں  اسے استعمال کیا جاناہے  اور اس سے پھیپھڑوں کی شدید بیماریوں جیسے سلی کوسس کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ نینو بریتھ نامی ماسک کے لیے ایک ٹریڈ مارک اور پیٹنٹ بھی دائر کیا گیا ہے۔

ماسک میں 4 پرتوں کا فلٹریشن میکانزم فراہم کیا گیا ہے جس میں فلٹر کی بیرونی اور پہلی پرت نینو پارٹیکلز سے کوٹ کیاگیا ہے۔ دوسری تہہ ایک اعلی کارکردگی والے ذرات کو جذب کرنے والا (ایچ ای پی اے) فلٹر ہے، تیسری تہہ 100 مائیکرومیٹرفلٹر ہے اور چوتھی تہہ نمی جذب کرنے والا فلٹر ہے۔

ڈاکٹر اتل ٹھاکر، ڈاکٹر پریتی ٹھاکر، ڈاکٹر لکی کرشنیا، اور پروفیسر پی بی شرما، امیٹی  یونیورسٹی ہریانہ (اے یو ایچ) کے ریسرچ اسکالر دنیش کمار اور یونیورسٹی آف نیبراسکا، امریکہ کے پروفیسر راکیش سریواستو نے مشترکہ طور پر اس پروڈکٹ کو تیار کیا ہے جس میں بیماری کو روکنے کی کافی صلاحیت ہے ۔

ایک زیٹاسائزر نینو  زیڈایس ، حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے 'فنڈ فار امپروومنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر' (ایف آئی ایس ٹی) پروجیکٹ کے ذریعے تعاون یافتہ ایک سہولت ہے  جو سیرامک مٹیریئلز اور کیٹالائسس ایپلی کیشنز کے لیے زیادہ  درجہ حرارت کے تھرمل تجزیہ کو قابل بناتا ہے، اس کام کو انجام دینے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ یہ ذرہ کے سائز، زیٹا پوٹینشل، مالیکیولر وزن، پارٹیکل موبلٹی اور مائیکرو ریالوجی کی پیمائش کے لیے ایک اعلیٰ کارکردگی والا ، ہمہ گیر  سسٹم ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6948 )



(Release ID: 1837375) Visitor Counter : 171