وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارت تعلیم نے سال 2018-19 اور 2019-20 کے لیے اضلاع کے لیے پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس (پی جی آئی- ڈی) پر پہلی رپورٹ جاری کی


پی جی آئی- ڈی رپورٹ نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2018-19 میں 725 اضلاع اور 2019-20 میں 733 اضلاع کو درجہ بند کیا ہے

Posted On: 27 JUN 2022 5:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  27/جون 2022 ۔ وزارت تعلیم کے محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی (ڈی او ایس ای اینڈ ایل) نے آج 2018-19 اور 2019-20 کے لیے اضلاع کے لیے پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس (پی جی آئی- ڈی) جاری کیا جو جامع تجزیہ کے لیے ایک انڈیکس بنا کر ضلعی سطح پر اسکولی تعلیمی نظام کی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے۔

بھارتی تعلیمی نظام دنیا کے سب سے بڑے تعلیمی نظام میں سے ایک ہے، جس میں تقریباً 15 لاکھ اسکول، 97 لاکھ اساتذہ، اور مختلف سماجی و اقتصادی پس منظر سے تعلق رکھنے والے تقریباً 26 کروڑ طلباء ہیں۔ ڈی او ایس ای اینڈ ایل نے ریاستوں کے لیے پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس (پی جی آئی) وضع کیا اور 2017-18 سے 2019-20 کے حوالے سے رپورٹ جاری کی۔ ریاستی پی جی آئی کی کامیابی کی بنیاد پر، 83 اشاریہ جات پر مبنی پی جی آئی فار ڈسٹرکٹ (پی جی آئی- ڈی)کو اسکولی تعلیم میں تمام اضلاع کی کارکردگی کی درجہ بندی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آن لائن پورٹل کے توسط سے اضلاع کے ذریعہ ڈیٹا بھرا جاتا ہے۔ پی جی آئی- ڈی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ریاستی تعلیم کے محکموں کو ضلعی سطح پر کمیوں کی نشاندہی کرنے اور غیر مرکوز طریقے سے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گی۔ اشاریہ جات کے لحاظ سے پی جی آئی اسکور ان شعبوں کا اظہار کرتا ہے جن شعبوں میں کسی ضلع کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ پی جی آئی- ڈی تمام اضلاع کی ان کارکردگیوں کو یکساں پیمانے پر ظاہر کرے گا جو انھیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

پی جی آئی- ڈی ڈھانچہ 83 اشاریہ جات میں 600 پوائنٹس کے کل ویٹ ایج پر مشتمل ہے، جسے 6 زمروں کے تحت گروپ بند کیا گیا ہے، جیسے کہ نتائج، ایفیکٹیو کلاس روم ٹرانزیکشن، انفراسٹرکچر کی سہولیات اور طلباء کے استحقاق، اسکول کی حفاظت اور بچوں کا تحفظ، ڈیجیٹل لرننگ اور گورننس کا عمل۔ ان زمروں کو مزید 12 ڈومینز میں تقسیم کیا گیا ہے، یعنی سیکھنے کے نتائج اور معیار (ایل او)، رسائی کے نتائج (اے او)، اساتذہ کی دستیابی اور پیشہ ورانہ ترقی کے نتائج (ٹی اے پی ڈی او)، لرننگ مینجمنٹ (ایل ایم)، لرننگ اِنرچمنٹ ایکٹیویٹیز (ایل ای اے)، انفراسٹرکچر، سہولیات، طلباء کے استحقاق (آئی ایف اینڈ ایس ای)، اسکول سیفٹی اینڈ چائلڈ پروٹیکشن (ایس ایس اینڈ سی پی)، ڈیجیٹل لرننگ (ڈی ایل)، فنڈز کنورجنس اور یوٹیلائزیشن (ایف سی وی)، سی آر سی کی کارکردگی میں اضافہ (سی آر سی پی)، حاضری کی نگرانی کے نظامات (اے ایم ایس) اور اسکول لیڈرشپ ڈیولپمنٹ (ایس ایل ڈی)۔

پی جی آئی- ڈی اضلاع کو دس درجات میں درجہ بند کرتا ہے، جس میں سب سے زیادہ قابل حصول گریڈ دَکش ہے، جو اس زمرے میں یا مجموعی طور پر 90 فیصد سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے اضلاع کے لیے ہے۔ پی جی آئی- ڈی میں سب سے کم گریڈ کو آکانشی-3 کہا جاتا ہے، جو کہ کل پوائنٹس کے 10 فیصد تک کے اسکور کے لیے ہے۔ پی جی آئی- ڈی کا حتمی مقصد اضلاع کو اسکولی تعلیم میں مداخلت کے لیے ترجیحی شعبوں میں مدد کرنا اور اس طرح اعلیٰ ترین گریڈ تک پہنچنے میں بہتری لانا ہے۔

پی جی آئی- ڈی 2020-21 فی الحال تالیف / ترتیب (کمپائلیشن) کے تحت ہے۔ پی جی آئی- ڈی 2018-19 اور 2019-20 اسکولی تعلیم کی پیشرفت کے انٹرا اسٹیٹ موازنہ میں بصیرت فراہم کرتا ہے۔

2018 اور 2019 کے لیے پی جی آئی- ڈی رپورٹ https://pgi.udiseplus.gov.in/#/home پر رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6945


(Release ID: 1837367) Visitor Counter : 164