الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

’’ اسٹارٹ اَپ اِن دنوں کوئی فیشن نہیں بلکہ ایک نیا معمول ہے  ‘‘ : راجیو چندر شیکھر


وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے نرما یونیورسٹی میں انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح کیا ، اسٹارٹ اَپس اور اختراع کاروں کے ساتھ گفتگو کی

نرما یونیورسٹی کے سابق طلباء – ابھرتے ہوئے چینج میکرس کی ہمت افزائی کی ، جو کامیاب اسٹارٹ اَپس چلا رہے ہیں

گنپت یونیورسٹی کا دورہ کیا ، جہاں طلباء نے  بات چیت میں وزیر موصوف کا انٹرویو کیا اور بھارت ٹیک ایڈ  اور نو جوانوں کے لئے مواقع پر سوال کئے

Posted On: 27 JUN 2022 5:59PM by PIB Delhi

’’ اسٹارٹ اپ  ان دنوں فیشن نہیں  بلکہ ایک نیا معمول ہیں۔  یہ نئی حقیقت ہیں ، جو نریندر مودی حکومت کی طرف سے پچھلے 8 سالوں میں شروع کی گئی فعال پالیسیوں اور اصلاحات کے ذریعے بھارتی معیشت میں گہرے ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں  کے نتیجے میں  ابھری ہے‘‘ ۔ یہ بات الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی اور ہنر مندی کے فروغ اور انٹر پرینیور شپ کے مرکزی وزیر مملکت نے  احمد آباد کی نرما یونیورسٹی میں ایک طالب علم کے ذریعے’’ نو جوان بھارت کے لئے نیا بھارت : مواقع کا ٹیک ایڈ  ‘‘ کے بارے میں اپنے پریزنٹیشن  میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی  ۔

IMG-20220627-WA0026HMA2.jpg

IMG-20220627-WA0032R1H9.jpg

وزیر  موصوف نے اسٹارٹ اپس، اکیڈمیا اور طلباء  سے بھرے ہوئے ایک ہال میں بات چیت کرتے ہوئے ایسے مواقع کی فہرست  پیش کی ، جو نوجوانوں کے لئے آگے آنے والے ہیں ، جب کہ بقول وزیر اعظم  ، بھارت ٹیک ایڈ میں آگے بڑھ رہا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ کووڈ وباء کے دوران تیزی سے ہونے والے ڈیجیٹلائزیشن نے  عمومی طور پر بھارت کے لئے  اور خاص طور پر نوجوان بھارتیوں کے لئے نئے مواقع کھولے ہیں۔

          انہوں نے کووڈ وباء سے نمٹنے میں نریندر مودی حکومت کی ستائش کی ، جس کی وجہ سے ایک لچکدار اور پراعتماد نئے بھارت کا آغاز ہوا ہے۔ نیا بھارت جمہوریت کی پرانی روایات کو بدل رہا ہے ، جس میں صرف چند کے لئے ہی قرضے اور دیگر مواقع دستیاب تھے  ۔ انہوں نے جی ڈی پی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح ترقی کی مثال پیش کی کیونکہ بھارت آج دنیا  میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی بڑی معیشت ہے۔ اشیاء  اور خدمات کی برآمدات نے نئے ریکارڈ قائم کئے  ہیں  ( اشیاء کی بر آمدات 400 ارب ڈالر ، خدمات کی بر آمدات 254 ارب ڈالر ) اور 80 ارب ڈالر سے زیادہ ایف ڈی آئی حاصل ہوئی ہے  ، جو اب تک  کی سب سے زیادہ ایف ڈی آئی ہے  ۔  انہوں نے اس بات  کو بھی اجاگر کیا کہ بھارت کس طرح 100 یونیکورنز اور 75,000 سے زیادہ رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس کے ساتھ دنیا کے تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپس ماحولیاتی نظام کے طور پر ابھرا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کی ہمت افزائی کی ، جن کو انہوں نے 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت اور  اس سے بھی آگے کے ہدف کے لئے بھارتی معیشت کا حقیقی  ڈرائیور قرار دیا ۔

وزیر موصوف نے سہ پہر میں گنپت یونیورسٹی کا دورہ کیا  ، جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرس سے بات چیت کی۔ انہوں نے بھارت اور جاپان کے درمیان مشترکہ اقدام کے تحت سوزوکی کے ذریعہ قائم کردہ 5 جی سینٹر آف ایکسیلنس اسمبلی لائن کا دورہ کیا۔

گنپت یونیورسٹی کے دورے کا سب سے زیادہ اہم حصہ  ، جس کا بہت زیادہ انتظار تھا ، وزیر موصوف کی یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ  فائر سائڈ  گفتگو تھی ۔ تین طلباء نے وزیر  موصوف کا انٹرویو کیا اور ان کے  ابتدائی زندگی کے تجربے سے لے کر کاروباری سفر  ، ڈیجیٹل انڈیا اور ٹیک ایڈ  کے ذریعے نو جوانوں کو پیش کئے جانے والے مواقع کے بارے میں سوالات کئے ۔ اس اجلاس میں ہال میں موجود طلباء اور اسٹارٹ اپس کی بھیڑ کی طرف سے بھی سوال کئے گئے ۔ وزیر  موصوف نے تمام سوالوں  کے جوابات دیئے اور  مستقبل میں بننے والے انٹر پرینیورس اور طلباء  کو کچھ مشورے بھی دیئے ۔

بعد میں دن  میں ، وزیر موصوف آنند کے لئے روانہ ہو گئے  ، جہاں انہوں نے عشائیے کے دوران  صنعتی لیڈروں  ، ماہرین تعلیم اور ہنر مندی کے ماحول سے تعلق رکھنے والے فریقوں سے ملاقات کی ۔

اس سے پہلے دن میں ، سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پہنچنے پر، وزیر  موصوف کا حکومتِ گجرات کے محکمۂ تعلیم  اور بھارتیہ جنتا پارٹی  کے عہدیداروں اور لیڈروں کے جانب سے پُرجوش خیر مقدم کیا گیا ۔

وزیر موصوف گجرات کے 2 روزہ دورے پر ہیں ، جہاں وہ احمد آباد، مہسانہ، وڈودرا اور آنند میں اسٹارٹ اپس، کاروباری افراد اور طلباء سے رابطہ اور بات چیت کریں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 6947



(Release ID: 1837359) Visitor Counter : 105


Read this release in: Hindi , Kannada , English , Marathi