خصوصی سروس اور فیچرس
azadi ka amrit mahotsav

’’ پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن کے تحت تمل ناڈو میں طبی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 404 کروڑ روپے‘‘ - مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

Posted On: 26 JUN 2022 4:09PM by PIB Delhi

 

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ جو تمل ناڈو اور پڈوچیری کے دو روزہ دورے پر ہیں، نے آج صبح چنئی میں تمل ناڈو گورنمنٹ ملٹی سپر اسپیشلٹی اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے سپر اسپیشلٹی اسپتال میں واقع روبوٹک سرجری کی سہولت اور ابتدائی حمل کی اسکریننگ سنٹر کا مشاہدہ کیا۔

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے  اوڈی  میں ورچوئل  طریقہ سے  سی جی ایچ ایس ویلنس سنٹر اور لیب کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ انھوں  نے ٹراما کیئر کے مریضوں اور کھیلوں کے دوران  جن لوگوں کوشدید چوٹیں  لگی ہیں ، اور جن کا ملٹی سپر اسپیشلٹی اسپتال میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سرجریوں اور بائیو فارما تھیرپیز کے ذریعے علاج کیا جا رہا ہے، ان  کے ساتھ بات چیت کی ۔ تمل ناڈو حکومت کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جناب ایم سبرامنین، تمل ناڈو حکومت کے صحت اور خاندانی بہبود کے پرنسپل سکریٹری جناب پی سینتھل کمار اور اعلیٰ حکام نے اس تقریب میں شرکت کی۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ تمل ناڈو گورنمنٹ ملٹی سپر اسپیشلٹی اسپتال واحد مرکز ہے جس میں 2 سرجن کنسولز ہیں اور انہوں نے ریاست کو مبارکباد پیش کی کہ وہ ایم ایم آر اور آئی ایم آر کے لیے مقرر کردہ ہدف کو حاصل کرنے میں  باقی ریاستوں سے بہت آگے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمل ناڈو میں 1.58 کروڑ خاندانوں کا احاطہ کرتے ہوئے، آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت، 75 لاکھ لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ اس جنوبی ریاست میں کووڈ ٹیکہ کاری  11 کروڑ 26 لاکھ ڈوزز تک پہنچ گئی ہے جس میں 94 فیصد پہلی ڈوز اور 82 فیصد دوسری ڈوز پر مشتمل ہے، وزیرموصوف  نے اسے ایک قابل ستائش کارنامہ قرار دیا۔

ایک  ٹی بی کے مریض/گاؤں کو گود لینے کی اسکیم، نکشے متر ابھیان کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو میں تقریباً 50,000 مریض ٹی بی سے متاثر ہیں۔ تاہم انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس اسکیم میں اپنا تعاون بڑھائیں کیونکہ ان میں سے صرف 5% نے رضامندی دی ہے، جبکہ 35فیصد نے ابھی تک اسے قبول نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ  ’’صرف آپ کے تعاون سے، جیسا آپ نے کووڈ میں کیا، ہم مل کر ملک کی ترقی کی راہ میں حائل  اس رکاوٹ کو دور کر سکتے ہیں‘‘۔

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ریاست کے 17 اضلاع میں ملیریا کے صفر کیس درج ہوئے ہیں اور تملناڈو میں لمفیٹک فلرائسیس کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔ اگرچہ یہ ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے، وزیر صحت نے محکمہ صحت کے افسران کو چوکس  رہنے  اور ملیریا، چکن گنیا اور ڈینگی کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی فعال  قیادت نہ صرف بصیرت انگیز ہے بلکہ ہمدردی سے پر  ہے۔ ہم 2030 تک ملک کو ملیریا سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ مرکزی حکومت جلد ہی پردھان منتری نیشنل ڈائلیسز پروگرام کے تحت ’ون نیشن، ون ڈائلیسز‘ پروگرام شروع کرے گی، ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے کوئی بھی مریض ملک میں کہیں سے بھی ڈائلیسز کی سہولت حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آیوشمان بھارت-صحت اور صحت مندی کے مرکز پروگرام کے تحت، اب تک ریاست میں 7052 آیوشمان بھارت-صحت اور صحت مندی  کے مراکز (جون 2022 تک) کام کر رہے ہیں جبکہ دسمبر 2022 تک 9135 صحت اور صحت مندی کے  مراکز کا ہدف ہے ۔ ابھی تک ان مراکز میں ہائپرٹنشن ، ذیابیطس، عام کینسر وغیرہ کے لیے 542.07 لاکھ (مارچ 2022 تک) اسکریننگ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے بتایا،’’ مرکزی حکومت نے قومی صحت  مشن کے تحت تمل ناڈو میں حفظان صحت کےلیے2600کروڑ روپے سے زیادہ اور پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن کے تحت طبی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 404 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔‘‘

 

  

 

************

 

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:6913 )

 


(Release ID: 1837176) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Tamil