نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر نے قوم کی تعمیر میں مزید نوجوان رضاکاروں کے اندراج کی اپیل کی ؛ تمام رضاکاروں کے مابین رابطے کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن مہم
Posted On:
25 JUN 2022 7:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 25 جون کیواڈیہ: نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ریاستوں سے نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) اور نیشنل سوشل سروس (این ایس ایس) پروگراموں میں ملک کی تعمیرمیں نوجوانوں کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے نوجوانوں کے رضاکاروں کے اندراج میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ۔ دوسرے دن کے پروگرام میں گجرات کے عزت مآب وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل نے شرکت کی ۔
گجرات کے کیواڈیا میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزراء کی دو روزہ قومی کانفرنس کے اختتامی دن پر خطاب کرتے ہوئے،جناب ٹھاکر نے اس کلیدی کردار کی طرف اشارہ کیا جو نوجوان رضاکاروں نے کووِڈ وبائی مرض کے دوران سول سوسائٹی کی خدمت میں ادا کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو ہندوستان کے نوجوانوں کی وافر صلاحیتوں سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے اور انہیں قوم سازی کے کئی منصوبوں میں شامل کرنا چاہیے۔ انہوں نے ملک کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور ایک ایسے موبائل ایپ بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا جو ملک بھر کے نوجوان رضاکاروں کےمابین آخری میل تک رابطے کو یقینی بنائے۔
دو روزہ کانفرنس میں 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں نے شرکت کی ،جن میں مختلف ریاستوں سے نوجوانوں کے امور اور کھیل کے 15 وزراء بھی شامل تھے۔ یہ کانفرنس ہندوستان کو کھیلوں کا ملک بنانے پر بات چیت اور غور و خوض کا ایک قومی پلیٹ فارم تھا۔ بات چیت کے دوران جناب ٹھاکر نے کہا کہ تمام ریاستوں کا ایک مشترکہ انفارمیشن بینک تیار کرنے کی ضرورت ہے جو مختلف خطوں میں موجودہ بنیادی ڈھانچے اور کھیلوں کے شعبوں، کوچوں کی تعداد، آلات کی سہولیات کی عکاسی کر سکے تاکہ مستقبل کی منصوبہ بندی آسانی سے کی جا سکے۔انہوں نے کہا "ہمیں اپنی آگے کی منصوبہ بندی کے لیے سائنسی انداز اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسی ریاستیں ہیں جو کچھ مخصوص کھیلوں میں اچھی ہیں، ان کے پاس بہتر کوچ اور بہتر انفراسٹرکچر ہے جسے دوسری ریاستوں کے کھلاڑی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا کے ٹاپ 10 کھیلوں کے ممالک میں شامل کرنے کے لیے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ویژن کو حاصل کرنے کے لیے رابطہ کاری کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ہمیں ہمیشہ ایتھلیٹ کو مرکز میں رکھنا ہوگا اور اپنی پالیسیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے بھی ان کے رہنےسہنے کی آسانی کو دیکھنا ہوگا۔
*****
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
(25.06.2022)
U-6902
(Release ID: 1837024)
Visitor Counter : 120