شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت 27 جون سے 3 جولائی 2022 کے دوران آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت مثالی ہفتہ تقریبات کا انعقاد کرےگی
Posted On:
24 JUN 2022 2:20PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کی نفاذ کے وزارت 27 جون سے3 جولائی 2022 کے دوران آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت مثالی ہفتہ تقریبات کا انعقاد کررہی ہے۔ ایک ہفتہ طویل تقریبات کے حصے کے طور پر فیلڈ آپریشنز ڈیویژن 27 جون 2022 کو ریاستی راجدھانی کی علاقائی دفاتر میں کالج /یونیورسٹی کے طلبا اور سابق طلبا کے لئے سرکاری شماریات پر ملک گیر کوئز مقابلہ انویشا 2022 کا انعقاد کررہا ہے۔
آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات میں طلبا کی حوصلہ افزا شرکت کے ساتھ تقریب کا مقصد سرکاری شماریات کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے اور ہندوستانی سرکاری شماریات نظام کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں نوجوان اذہان کو روبرو کرانا ہے۔
دہلی میں یہ تقریب ریاستی راجدھانی کے علاقائی دفتر ،دہلی کے فیلڈ آپریشن ڈیویژن کی طرف سے سردار ولبھ بھائی پٹیل آڈیٹوریم ،مہاراجا اگریسین کالج ،وسندھرا انکلیو،دہلی -110096 میں منعقد کی جارہی ہے۔اس تقریب میں دہلی کے مختلف کالجز / یونیورسٹیوں کے سیکڑوں طلبا کی شرکت توقع ہے۔تمام شریک طلبا کو شرکت کے لئے سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا اور جیتنے والی ٹیم کو حوصلہ افزا انعامات دئے جائیں گے ۔
****
6866U.N.
ش ح۔ع ح۔ م ش
(Release ID: 1836728)
Visitor Counter : 133