نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب انوراگ ٹھاکر کل سے کیوڑیہ میں شروع ہونے والی دو روزہ قومی کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نو جوانوں کے امور اور کھیلوں  کے وزراء اور سکریٹریوں کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 23 JUN 2022 6:58PM by PIB Delhi

نو جوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر  جناب انورراگ ٹھاکر کل سے کیوڑیہ میں شروع ہونے والی دو روزہ قومی کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نو جوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیروں اور سکریٹریوں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ جناب انوراگ ٹھاکر کل صبح افتتاحی تقریب میں کلیدی خطبہ دیں گے ۔

image001CQXI.png

 

 

کانفرنس سے پہلے جناب ٹھاکر نے کہا کہ کیوڑیہ میں ’ مجسمہ اتحاد ‘ نہ صرف بھارت میں بلکہ  پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ یہ کثرت میں وحدت کی علامت ہے اور کیوڑیہ میں کانفرنس میں مختلف ریاستوں کے وزراء یکجا ہوں گے اور اس بات پر تبادلۂ خیال کریں گے کہ وہ کھیلوں کے لئے کس طرح درست اقدام اٹھا سکتے ہیں تاکہ  کھلاڑی بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کر سکیں اور ملک کے فخر میں اضافہ کر سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی آگے  بڑھ کر قیادت کر رہے ہیں اور کھلاڑیوں کو مکمل حمایت دے رہے ہیں ، جس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا ہے ۔

image00290GN.jpg image003NDSX.jpg

 

کانفرنس کے دوران کھیلو انڈیا  اسکیم کے  مختلف پہلوؤں  جیسے ریاستوں میں کھیل کے میدانوں ، تربیتی  مراکز  / اکیڈمیوں کی جیو – ٹیگنگ ، کھیل مقابلوں کے ذریعہ با صلاحیت کھلاڑیوں  کی نشاندہی  اور ترقی ، خواتین ، معذوری سے متاثرہ افراد ، قبائلیوں اور دیہی علاقوں کے لئے کھیلوں کا فروغ ، دیسی کھیل اور تعلیم کی اہمیت  ، اینٹی ڈوپنگ  کے بارے میں جانکاری ، کھیلوں  کے لئے ماحول کی تشکیل ، پیشہ ور افراد کا تعاون اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا ۔ ملک میں کھیلوں کی ترقی  ، خاص طور پر حالیہ برسوں میں کھیلوں کی ترقی کا ایک جائزہ بھی پیش کیا جائے گا ۔ نو جوانوں کے امور کے محکمے کے عوام تک رسائی  کے پروگراموں ، اسکیموں کا جائزہ اور مستقبل کے لئے نقشۂ راہ وغیرہ پر دوسرے دن تبادلۂ خیال کیا جائے گا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 6839


(Release ID: 1836682) Visitor Counter : 123