زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

نجی سیکٹر کو بھی کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے استعمال کو کم کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہیے - جناب تومر


مرکزی وزیر زراعت نے فکّی (ایف آئی سی سی آئی) کے 11ویں ایگرو کیمیکل کانکلیو سے خطاب کیا

Posted On: 23 JUN 2022 6:07PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ نجی سیکٹر کو بھی کاشتکاری میں کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے استعمال کو کم کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہیے۔ جناب تومر نے یہ بات سولن (ہماچل پردیش) سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FICCI) کے زیر اہتمام 11ویں ایگرو کیمیکل کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 

 

جناب تومر نے کہا کہ ہمارا ملک زراعت پر مبنی ہے اور ملک کی معیشت میں کاشتکاری کا بڑا حصہ ہے۔ زرعی شعبے میں کسانوں کے لیے معاوضہ بہت اہم ہے۔ پیداوار میں اضافہ بھی بہت ضروری ہے۔ ملک میں دالوں اور تیل کے بیجوں کی کاشت میں اچھا کام ہو رہا ہے۔ زراعت کے شعبے میں منافع میں اضافہ کرنا بھی ضروری ہے اور کاشتکاروں کو کاشت کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم سے کم ہونا چاہیے جس کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کئی اسکیموں پر کام کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، حکومت چاہتی ہے کہ کسان ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے منافع بخش فصلوں کی طرف منتقل کر سکیں۔ فصلوں کی پیداوار میں یکسانیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔

جناب تومر نے کہا کہ آج باغبانی کو بھی فروغ دیا جانا چاہیے تاکہ ہم ہر طرح سے خود انحصار بن سکیں۔ [ہمارا ملک غذائی اجناس کی پیداوار میں بہت آرام دہ پوزیشن میں ہے۔ عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں دیگر زرعی ترقی یافتہ ممالک کی طرف بھی دیکھنا ہوگا اور ان کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ دس ہزار نئے ایف پی اوز بھی بنائے جا رہے ہیں جس سے کسانوں کو کافی فائدہ ہو رہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ فصلوں کے تنوع کی بھی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے،“ انھوں نے کہا۔

جناب تومر نے کہا کہ کرشی وگیان کیندر کسانوں کے لیے مدد گار ثابت ہو رہے ہیں۔ انھوں نے FICCI جیسے صنعتی اداروں پر زور دیا کہ وہ زرعی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔

 

 

کیمیکلز اور فرٹیلائزر اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔

*************

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 6837



(Release ID: 1836588) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil