عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے آج  ادے پور میں 20 اور 21 جون، 2022 کو منعقدہ بینکرز بیداری پروگرام کا افتتاح کیا


پنشنرز کے ‘‘زندگی میں آسانی’’ کے لیے ایک مربوط پنشنرز پورٹل تیار کیا جائے گا

پنشن سے متعلق شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا: جناب وی سری نیواس

Posted On: 20 JUN 2022 1:34PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے نے مرکزی پنشن پروسیسنگ مراکز اور بینک میں پنشن سے متعلق کام کرنے والے زمینی سطح کے عہدیداروں کے لیے بیداری پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔کیونکہ بینکس، پنشن کی تقسیم کرنے والے اہم اتھارٹیز ہیں۔  اس لئے اس سیریز میں پہلا پروگرام، ملک کے مشرقی خطے کو کور کرنے والے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے عہدیداروں کے لیے 20 اور 21 تاریخ کو ادے پور میں  منعقد ہو رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ مل کر پورے ملک میں اس طرح کے چار بیداری پروگراموں کے انعقاد کا منصوبہ ہے۔ اسی طرح سال 2022-23 میں دیگر پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے تعاون سے بیداری  پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

20 اور 21 جون، 2022 کو ادے پور میں منعقدہ بینکرز بیداری پروگرام کا افتتاح آج جناب  وی سرینیواس، سکریٹری، حکومت ہند (محکمہ پنشن اور پنشنرز ویلفیئر) نے کیا۔ جناب  رانا آشوتوش کمار سنگھ، ڈی ایم ڈی، ایس بی آئی، جناب ایس این۔ ماتھر، جوائنٹ سکریٹری (پنشن اور پنشنرز کی بہبود کا محکمہ)، جناب بھوپال نندا، سی سی پی، سی پی اے او، جناب سبھاش جوینوال، سی جی ایم، جی بی ایس ایس یو، ایس بی آئی اور جناب آر کے مشرا سی جی ایم، ایس بی آئی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس دو روزہ پروگرام میں شمالی خطے کے سی پی پی سیز اور پنشن کا کام کاج سنبھالنے والی برانچز کے 50 افسران حصہ لے رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019Q1A.jpg

 

ان پروگراموں کا مقصد مرکزی حکومت کے پنشنرز میں پنشن کی تقسیم سے متعلق مختلف قواعد و ضوابط کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے اور ساتھ ہی ساتھ پالیسیوں اور طریقہ کار میں مختلف ترامیم کے ذریعے وقتاً فوقتاً ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں فیلڈ افسران کو اپ ڈیٹ کرنا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ان طریقہ کار اور پنشنرز کی شکایات سے نمٹنے کے لیے بینک حکام کو درپیش مختلف مسائل کی وضاحت کرنا بھی ہے۔ لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے میں بینکوں اور پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ اور چہرے کی تصدیق کی ٹیکنالوجی بہت اہم ثابت ہوگی۔ بیداری کے یہ پروگرام بینک کے عہدیداروں کے لیے ایک بڑی صلاحیت سازی کے عمل کے طور پر بھی کام کریں گے۔

پنشنرز اور فیملی پنشنرز کے ‘‘زندگی گزارنے میں آسانی’’ کو بڑھانے کے لیے، حکومت ہند نے پنشن پالیسی کے ساتھ ساتھ پنشن سے متعلق طریقہ کار کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے متعدد فلاحی اقدامات کیے ہیں۔ پچھلے 50 سالوں کے دوران پنشن ضوابط میں متعدد ترامیم کی گئی ہیں اور متعدد وضاحتی احکامات/ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ ان احکامات/ہدایات کو دسمبر 2021 میں سنٹرل سول سروسز (پینشن) رولز 2021 کے طور پر مرتب اور شائع کیا گیا ہے۔

جناب وی سری نواس نے اے آئی /ایم ایل ،اہل مربوط پنشنرز پورٹل بنانے اور ایس بی آئی پورٹلز اور محکمہ پنشن اور پنشنرز پورٹل ‘بھوشیہ‘ کو جوڑ کرکے پنشنرز کو بغیر کسی رکاوٹ کے تجربہ فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنشنرز، حکومت اور بینکرز کے درمیان بلارکاوٹ بات چیت کو یقینی بنانے کیلئے  چیٹ بوٹس بنانا بھی ضروری ہے۔ اس کا محکمہ ایس بی آئی  کے تعاون سے اس پروگرام کے بعد پہلی قابل تقسیم  ادائیگی  کے طور پر مندرجہ بالا ڈیجیٹل سسٹم بنانے کے لیے ایک ٹیکنالوجی ٹیم تشکیل دے سکتا ہے۔ ایس بی آئی کو کارروائی اور عوام سے متعلقہ شکایات پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ  کی شروعات 2014 میں کی گئی تھی جو آدھار پر مبنی بائیو میٹرک آلات، انڈین پوسٹ پیمنٹس بینک کے 1,90,000 گرامین ڈاک سیوکوں اور بینکوں کی دہلیز پر بینکنگ کے ذریعے دستیاب ہیں۔ چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی نومبر 2021 میں متعارف کرائی گئی تھی، جو پنشنرز کے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے طریقے کو بدل دے گی۔ فن ٹیک  کا وسیع پیمانے پر استعمال پنشنرز کے معیار زندگی کو مزید بہتر  بنائے گی۔

*********************

 

 

 

(ش ح ۔  ع ح)

U.No. 6815


(Release ID: 1836438) Visitor Counter : 130
Read this release in: English , Hindi , Punjabi