سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ ’’پرپل ریوولیوشن‘‘ کی کامیابی نے ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس پر توجہ مرکوز کردی ہے


انھوں نے کہا، جموں و کشمیر کے کسان زیادہ مالی منافع کی وجہ سے روایتی کاشت کاری سے بڑے پیمانے پر لیوینڈر جیسی خوشبو والی فصلوں کی طرف بڑھ ہو رہے ہیں

سی ایس آئی آر دیگر پہاڑی ریاستوں جیسے اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور شمال مشرقی ریاستوں میں خوشبو والی فصلوں کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 22 JUN 2022 5:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22/جون 2022 ۔ مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس؛ وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’’پرپل ریوولیوشن‘‘ (بیگنی انقلاب) نے ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس پر توجہ مرکوز کردی ہے۔

ایک خصوصی میڈیا انٹرویو میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ زیادہ مالیاتی منافع کی وجہ سے، جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کسان روایتی کھیتی سے بڑے پیمانے پر لیوینڈر جیسی خوشبو والی فصلوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ خوشبو والی فصلیں خشک سالی اور کیڑوں سے مزاحم ہیں، اور سی ایس آئی آر، مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں اس ایگری اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے کے لیے ہر قسم کی تکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے۔

وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ سی ایس آئی آر یکساں موسمی حالات والی دیگر پہاڑی ریاستوں جیسے اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور شمال مشرقی ریاستوں میں خوشبو والی کی فصلوں کو متعارف کرانے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/js-1(1)KUMK.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکز کا آروما مشن، جس کو سی ایس آئی آر کی بھرپور حمایت حاصل ہے، کسانوں کی سوچ کو بدل رہا ہے اور ان میں سے زیادہ تر کسان مہنگے تیل نکالنے کے لیے لیوینڈر، لیمن گراس، گلاب اور میری گولڈ جیسی بہت سے صنعتوں میں استعمال کی جانے والی مہک والی فصلوں کی کاشت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تقریباً 9000 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے والا تیل اگربتی بنانے میں استعمال ہوتا ہے اور روم اسپرے، کاسمیٹکس اور علاج کے لیے بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس بات کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ضرورت ہے کہ آئی آئی آئی ایم جموں اسٹارٹ اپس کی آروما اور لیوینڈر فارمنگ میں ان کی پیداوار کی فروخت کے لئے مدد کررہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ممبئی میں واقع اجمل بائیوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ، آدیتی انٹرنیشنل اور نونیتری گامیکا وغیرہ جیسی ممتاز کمپنیاں بنیادی خریدار ہیں۔

پچھلے مہینے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھارت کے پرپل انقلاب کی جائے پیدائش بھدرواہ میں ملک کے پہلے ’لیوینڈر فیسٹیول‘ کا افتتاح کیا اور کہا کہ یہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی کی ترقی پسند سوچ کی وجہ سے ممکن ہوا، جنھوں نے 2014 میں وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف اٹھانے کے بعد اس بات پر زور دیا کہ جن علاقوں کو ماضی میں مناسب ترجیح نہیں ملی انھیں ترقی یافتہ خطوں کی سطح پر لایا جائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ اروما مشن ملک بھر سے اسٹارٹ اپس اور کاشت کاروں کو راغب کر رہا ہے، اور پہلے مرحلے کے دوران، سی ایس آئی آر نے 6000 ہیکٹیئر اراضی پر کاشت کاری میں مدد کی اور ملک بھر کے 46 توقعاتی اضلاع کا احاطہ کیا۔ 44000 سے زیادہ افراد کو تربیت دی گئی اور کسانوں کو کئی کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے۔ اروما مشن کے دوسرے مرحلے میں، ملک بھر میں 75000 سے زیادہ کاشت کار خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے 45000 سے زیادہ ہنر مند انسانی وسائل کو شامل کرنے کی تجویز ہے۔

سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایم نے جموں و کشمیر کے ڈوڈا، رام بن، کشتواڑ، کٹھوعہ، ادھم پور، راجوری، پلوامہ، اننت ناگ، کپواڑہ اور باندی پورہ اضلاع میں کسانوں کو لیوینڈر سے متعارف کرایا ہے۔ اس نے کسانوں کو لیوینڈر کی فصل کی کاشت، پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ سے متعلق مفت معیاری پلانٹنگ مٹیریل یعنی پودے لگانے کا سامان اور اِنڈ ٹو اِنڈ ٹیکنالوجی پیکیج فراہم کیا۔

سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایم نے سی آئی آئی آر – اروما مشن کے تحت جموں و کشمیر بھر میں مختلف مقامات پر 50 ڈسٹیلیشن یونٹس - 45 فکسڈ اور پانچ موبائل بھی نصب کیے ہیں۔

لیوینڈر کی کاشت نے جموں و کشمیر کے جغرافیائی طور پر دور دراز کے علاقوں میں تقریباً 5000 کسانوں اور نوجوان کاروباریوں کو ملازمت فراہم کی ہے۔ 1000 سے زیادہ کاشت کار خاندان 200 ایکڑ سے زیادہ پر اس کی کاشت کر رہے ہیں۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6788

22.06.2022



(Release ID: 1836364) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi