یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

سول سروسز (پریلمنری) امتحان 2022 کا نتیجہ

Posted On: 22 JUN 2022 6:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22 جون 2022:

5 جون 2022 کو منعقدہ سول سروسز (پریلمنری) امتحان 2022 کے نتیجے کی بنیاد پر درج ذیل رول نمبروں والے امیدوار سول سروسز (مین) امتحان 2022 کے لیے اہل قرار پائے ہیں۔

ان امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔ امتحان کے قواعد کے مطابق ان تمام امیدواروں کو سول سروسز (مین) امتحان 2022 کے لیے تفصیلی درخواست فارم-1 (ڈی اے ایف-1) کے ذریعے دوبارہ درخواست دینی ہوگی۔ ڈی اے ایف-1 کو پر کرنے کی تاریخوں اور اہم ہدایات اور اسے جمع کرنے کے بارے میں کمیشن کی ویب سائٹ پر مناسب وقت پر اعلان کیا جائے گا۔

امیدواروں کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ سی ایس (پی) امتحان 2022 کے نمبر، کٹ آف مارکس اور جوابی کلیدیں سول سروسز امتحان 2022 کا پورا عمل ختم ہونے کے بعد ہی کمیشن کی ویب سائٹ https://upsc.gov.in پر اپ لوڈ کی جائیں گی یعنی حتمی نتائج کے اعلان کے بعد۔

یونین پبلک سروس کمیشن کے احاطے میں امتحان ہال بلڈنگ کے قریب ایک سہولت کاؤنٹر ہے جو دھول پور ہاؤس، شاہجہاں روڈ، نئی دہلی میں واقع ہے۔ امیدوار مذکورہ امتحان کے نتائج کے بارے میں کسی بھی طرح کی معلومات/وضاحت صبح 10.00 بجے سے شام 5.00 بجے کے درمیان، ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271، 011-23098543 یا 011-23381125 پر حاصل کرسکتے ہیں۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں:

***

U. No. 6796

(ش ح - ع ا- ع ر)



(Release ID: 1836302) Visitor Counter : 43


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi