بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربانند سونووال نے متاثرہ لوگوں کی امداد کا جائزہ لینے کے لیے ناگاؤں، آسام میں سیلاب راحتى کیمپ کا دورہ کیا

Posted On: 22 JUN 2022 6:00PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں نیز آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج علاقے کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے پھولگوری ہائر سیکنڈری اسکول، ناگاؤں، آسام میں قائم کردہ راحتى کیمپ کا دورہ کیا۔ وزیر موصوف نے فراہم کردہ امداد کا جائزہ لینے کے لیے راحتى کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرہ لوگوں سے بات چیت بھی کی۔ جناب سونووال نے اس تباہ کن سیلاب میں اپنی جانیں گنوانے والے تمام لوگوں کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں سے اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YBKG.jpg

مرکزی وزیر نے بتایا کہ اس تباہ کن سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور تباہی کا جائزہ لینے کے لیے ایک مرکزی ٹیم جلد ہی ریاست کا دورہ کرے گی۔ دورے کے بعد ٹیم ایک رپورٹ تیار کرکے مرکزی حکومت کو پیش کرے گی تاکہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جا سکے اور انہیں تعاون فراہم کیا جاسکے۔

سیلاب راحتى کیمپ کے دورے کے بعد بات کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہے اور حکومت اس سیلاب سے متاثرہ تمام لوگوں کو راحت اور مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے زمینی صورتحال کے بارے میں جانکاری دریافت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس قدرتی آفت کی شدت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QEH4.jpg

وزیر موصوف نے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے پر تمام عملہ کا شکریہ ادا کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اس سمت میں آگے بڑھیں۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی قیادت میں ٹیم آسام صورتحال سے نمٹنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے اور وہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سے مستقل بنیادوں پر بات کر رہے ہیں۔

مرکزی وزیر نے گوہاٹی اور راہا کے درمیان قومی شاہراہ کے دونوں طرف سیلاب کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر موصوف کو اس خطے میں فراہم کی جانے والی بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں بتایا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 6793)



(Release ID: 1836282) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Assamese