وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

یوگا ایک بہترین عمل ہے۔ اگر آپ اپنے منتخب کردہ میدان عمل میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں اور اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیتے ہیں، تو ملک یقیناً تیزی سے ترقی کر ے گا: نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو


یوگا ہماری قدیم روایات کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے، یوگا ذہن اور جسم، فکر و عمل کو یکجا کرتا ہے:سیاحت، کلچر اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 JUN 2022 3:00PM by PIB Delhi

سال 2022 کا  یوگا کا آٹھواں بین الاقوامی  دن آج شہر کے پریڈ میدانوں میں منایا گیا، جس کی قیادت نائب صدر جمہوریہ جناب وینکیا نائیڈو اور سیاحت، کلچر اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کی۔ تقریب کا اہتمام سیاحت کی وزارت نے کیا تھا۔ تقریب میں یوگا سے دلچسپی رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔لوگوں نے  صبح سویرے ہلکی بارش کے دوران یوگا کیا۔ بیڈ منٹن اسٹار پدما بھوشن اور ارجن ایوارڈیافتگان محترمہ پی وی سندھو اور تیلگو فلموں کے اداکار  جناب  ادیوی سیش نے بھی آج کی اس بڑی تقریب میں حصہ لیا۔

 

اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ یوگا یکجائی پیدا کرتا ہے اور ذہن اور جسم اور  انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اِس موقع پر ہر کسی پر اس بات کے لئے زور دیں گے کہ وہ معاشرے کے تمام حلقوں میں اتحاد اور ہم آہنگی کے لئے کام کرے۔ جناب نائیڈو نے  لوگوں پر اس بات کے لئے بھی زور دیا کہ  وہ ملک کے قدیم فلسفے سے تحریک حاصل کریں اور نہ صرف  ذہن اور جسم کو انقلاب آفریں کریں، بلکہ پورےملک میں مجموعی طور پر تبدیلی لائیں۔

اِس سال کے یوگا کے دن کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نائب صدر نے لوگوں کی مجموعی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں یوگا کے رول پر روشنی ڈالی اوربتایا کہ گیتا میں کہا گیا ہے کہ یوگا ایک بہترین عمل ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہر ہندوستانی اس سے تحریک پاکر ملک کو آگے بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے منتخب شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیتے ہیں، تو ملک یقینی طور پر تیزی سے ترقی کرے گا۔

 

سیاحت، کلچر اور شمال مشرقی خطے کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے یومیہ زندگی میں یوگا کے فوائد کو اجاگر کیا اور کہا کہ یوگا ملک کی قدیم روایات کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے۔ یوگا  ذہن اور جسم، فکرو عمل کو یکجا کرتا ہے۔ یہ ہماری صحت اور تندرستی کے لئے انمول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگا محض ایک مشق نہیں، یہ انسان، دنیا اور فطرت  کی یکجائی کے احساس کو  سامنے لاتا ہے۔ جناب کشن ریڈی نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں سے یوگا دائرہ عالمی سطح پر وسیع ہوا ہے۔

اس سال جبکہ ملک اپنی آزادی کے 75 سال منا رہا ہے، آیوش کی وزارت نے لداخ کے لیہہ محل سے کنیا کماری میں وویکا نند راک میموریل سے لے کر ملک بھر میں 75 مختلف مقامات کی نشاندہی کی ہے، جہاں مختلف  مرکزی وزارتوں کی طرف سے یوگا پرفارمنس اور مظاہروں کی قیادت کی گئی۔ آج پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی اس تقریب میں تقریباً 10000 لوگوں نے حصہ لیا، جن میں قانون ساز اسمبلی کے اراکین،  وزارت سیاحت کے افسران، ریاستی حکومت کے مندوبین ، یوگا کے مختلف اداروں اور سی آئی ایس ایف، سی آر پی ایف، این وائی کے، آئی ایچ ایم اور این سی سی جیسی مرکزی حکومت کی تنظیموں کے اراکین شامل ہیں۔

 

اس سال یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کئی چیزیں پہلی بار سامنے آئی ہیں، جن میں گارجین رِنگ پروگرام شامل ہے، جس میں 16 مختلف  ٹائم زون والے علاقوں میں لوگوں کو سورج نکلنے کے ساتھ یوگا کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ستمبر 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران پہلی مرتبہ یوگا کا بین الاقوامی دن منانے کا خیال پیش کیا تھا۔ اس کے بعد اقوام متحدہ نے دسمبر 2014 میں اعلان کیا کہ  ہر سال 21 جون کو یوگا کا بین الاقوامی دن منایاجائے گا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


(ریلیز آئی ڈی: 1836149) وزیٹر کاؤنٹر : 109
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , Telugu , English