امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آسام  ایک ملک ایک  راشن کارڈ منصوبے کو نافذ کرنے والی ملک کی 36 ویں ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا


اس کے ساتھ ہی غذائی سکیورٹی  اب ایک ملک ایک راشن کارڈ منصوبے کے ذریعے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ ہوگئی ہے

Posted On: 21 JUN 2022 5:21PM by PIB Delhi

آسام ایک ملک  ایک راشن کارڈ (او این او آر سی) کومافذ کرنے والی ملک کی 36ویں  ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقہ  بن گیا ہے۔ اس کے ساتھ، او این او آر سی ،منصوبے کو تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے، جس سے پورے ملک میں  غذائی سیکورٹی  کا نفاذ ہوگیا ہے۔

کووڈ-19 وباکے پچھلے دو برسوں کے دوران، او این او آر سی منصوبے نے این ایف ایس اے (نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ) کے مستفیضین، خاص طور پر ہجرت کرنے والے مستفیضین  کو  رعایتی اناج کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم تعاون کیا ہے۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کی شہریوں پر مرکوز ایک خصوصی پہل ہے  جسے اگست 2019 میں شروع کئے جانے کے بعد سے، تقریباً 80 کروڑ مستفیدین کااحاطہ کرتے ہوئے  بہت کم وقت میں تیزی سے نافذ کیا گیا ہے۔

 مستفیضین پر مرکوز اس انتہائی موثر منصوبے کا مقصد تمام این ایف ایس اے مستفیدین کو ملک میں کہیں پر بھی اپنے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے خودکفیل بننے کے مقصد سے مضبوط بنانا ہے، جس سے وہ اپنے موجودہ راشن کارڈوں کی پورٹ بلیٹی کے ذریعہ سے  اپنی پسند کی کسی بھی مناسب قیمت کی دکان سے اپنے حق کے سبسڈی والے اناج (جزوی یا مکمل)  کو کسی روک ٹوک کے بغیر حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ مستفیضین کے کنبہ اور ممبران کو ان کی پسند کے ایف پی ایس سے اپنے آبائی مقام یا کسی اور جگہ پر بھی اسی راشن کارڈ پر  بیلنس/مطلوبہ مقدار  میں اناج  حاصل کرنے میں اہل بناتا ہے۔

اگست 2019 میں منصوبے کے آغاز کے بعد سے تقریباً 71 کروڑ پورٹیبل لین دین (43.6 کروڑاین ایف ایس اے اور 27.8 کروڑ -پی ایم – جی کے اے وائی  لین دین)او این او آر سی  کے تحت ہوئے ہیں، جس میں پورٹیبلٹی کے ذریعے سے فوڈ سبسڈی میں  تقریباً 40,000 کروڑ روپے کی قیمت کا اناج تقسیم کیا گیا ہے۔ کووڈ-19کی مدت کے دوران  (اپریل 2020 سے اب تک)  تقریباً 64 کروڑ پورٹیبل لین دین درج  کیے گئے ہیں، جس میں پورٹیبلٹی کے ذریعے  فوڈسبسڈی میں تقریباً 36,000 کروڑ روپئے کی قیمت کے برابر اناج تقسیم کیا گیا ہے ۔ ان 64 کروڑ پورٹیبل لین دین میں سے 27.8 کروڑ پورٹیبلٹی لین دین پی ایم جی کے اے وائی (پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا) کے تحت کئے گئے تھے، جسے مارچ 2020 میں این ایف ایس اے  کے مستفیدین کو اضافی مفت اناج (چاول/گیہوں) کی تقسیم کے لیے کیا گیا تھا  تاکہ کووڈ سے  پیدا ہونے والی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ  ایک اہم  انڈیکیٹر کے طور پر موجودہ وقت میں تقریباً تین کروڑ پورٹیبل لین دین کا ماہانہ اوسط درج کیا جارہا ہے جس میں  مستفیضین کو کہیں بھی لچیلے پن کے ساتھ سبسڈی والا این ایف ایس اے اور مفت پی ایم جی کے اے وائی اناج  تقسیم کیا جارہا ہے۔

او این او آر سی منصوبے کے تحت  ایک دیگر پہلو 'میرا راشن' موبائل ایپلیکیشن ہے، جسے او این او آر سی  منصوبے کا  زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ موبائل ایپ مستفیدین کو مفید ریئل ٹائم کی معلومات  فراہم کر رہا ہے اور یہ 13 زبانوں میں دستیاب ہے۔ اب تک اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے 20 لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

(U:6751 )


(Release ID: 1836115) Visitor Counter : 217