مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ٹیلی مواصلات نے آج سنچار بھون میں یوگا کا بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) منایا

Posted On: 21 JUN 2022 2:42PM by PIB Delhi

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، آج یہاں سنچار بھون میں مواصلات کی وزارت کے محکمہ ٹیلی مواصلات کے ذریعے یوگا کا آٹھواں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) منایا گیا۔

جناب کے راجہ رمن، چیئرمین ڈی سی سی اور سکریٹری (ٹی)، جناب اے کے تیواری، ممبر (ٹیکنالوجی)، جناب نظام الحق، ممبر (سروسز)، جناب ہریش بھاٹیہ، ڈی جی (ٹی) اور محکمہ کے دیگر سینیئر افسران نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں تقریباً 150 افسران اور عملہ نے شرکت کی۔

مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) کے دو یوگا انسٹرکٹرز نے اس تقریب میں کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کا مظاہرہ کیا اور اس کی قیادت کی۔

ٹیلی مواصلات، وزارت مواصلات کی طرف سے یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کی تقریبات کی جھلکیاں:

 

 

 

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 6733


(Release ID: 1835939) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi