امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور نیپال کے درمیان سرحدی انتظام سے متعلق بارہواں مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کا اجلاس 15 اور 16 جون کو نئی دہلی میں منعقد ہوا

Posted On: 21 JUN 2022 3:32PM by PIB Delhi

سرحدی انتظام اور سلامتی کے معاملات سے متعلق مختلف امور پر متعدد امور پر تبادلہ خیال کرنے والے بھارت-نیپال مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کا بارہواں اجلاس 15 اور 16 جون کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ ان دو روزہ مذاکرات کے دوران بھارتی وفد کی قیادت وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری (بارڈر مینجمنٹ) نے اور نیپالی فریق کی قیادت نیپال کی وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری نے کی۔

دونوں فریقوں نے نیپال کے شہر پوکھارا میں 10 سے 11 فروری 2015 کو منعقدہ گذشتہ جے ڈبلیو جی میں کیے گئے فیصلوں کا جائزہ لیا۔ انھوں نے سرحد پار مجرمانہ سرگرمیوں، سرحدی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، سلامتی سے متعلق مختلف اداروں کو بااختیار بنانے اور صلاحیت سازی، دہشت گردی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق امور پر بھی غور کیا۔ مشترکہ ورکنگ گروپ نے اس سے قبل ہونے والے بارڈر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (بی ڈی سی سی) کے اجلاسوں اور دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والے باہمی قانونی معاونت معاہدے، حوالگی معاہدے اور دیگر مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

نیپالی وفد نے اگلے سال نیپال میں ہونے والے اگلے جے ڈبلیو جی کے لیے بھارتی وفد کو دعوت دی۔

***

U. No. 6741

(ش ح - ع ا- ع ر)


(Release ID: 1835929) Visitor Counter : 170