وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ڈاکٹر ایل مروگن گاندھی تھیڈل، پڈوچیری میں 2022  کے یوگا کے بین الاقوامی دن کی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں

Posted On: 21 JUN 2022 1:25PM by PIB Delhi

حکومت ہند آج یوگا کا آٹھواں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی ) منا رہی ہے۔ چونکہ آزادی کا امرت مہوتسو سال میں 8 واں آئی ڈی وائی منایا جا رہا ہے، عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت ہند نے ملک بھر میں 75 مشہور مقامات  پر اس تقریب کو  منایا۔   اس کے علاوہ دنیا بھر کے بیرون ملک مختلف ہندوستانی سفارت خانوں کے ذریعہ بھی  75 مقامات پر  ‘‘گارڈین رنگ’’ کے تصور کے ساتھ  یہ تقریب منائی گئی ۔  8ویں آئی ڈی وائی کا اصل  تھیم ‘‘یوگا برائے انسانیت ’’ہے۔

میسورو پیلس، میسورو، کرناٹک میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بڑے پیمانے پر یوگا کی اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں سے انہوں نے آج ورچول  طور پر تقریبات سے خطاب کیا۔

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے گاندھی تھیڈل، پڈوچیری میں آئی ڈی وائی 2022 کی تقریبات میں شرکت کی۔ ڈاکٹر مروگن نے صحت مند دماغ اور جسم کو فروغ دینے میں یوگا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

image0014NIZ.jpg

image002POOS (2).jpg

 

کووڈ - 19 وبائی امراض کے دو سال بعد، ملک میں ‘‘یوگا برائے انسانیت’’ کے پیغام کی حمایت کرنے کے لیے آئی ڈی وائی   2022 کے اس سال کے 8ویں ایڈیشن کے لیے بڑے پیمانے پر جوش و خروش اور شرکت دیکھنے میں آئی۔ اس سال یوگا کے عالمی دن میں ایک ‘‘گارڈین رنگ’’ پروگرام شامل ہے جس میں چڑھتے سورج کے ساتھ 16 مختلف ٹائم زونز میں یوگا کرنے والے لوگوں کی براہ راست نشریات  شامل ہیں ۔

 

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 6723



(Release ID: 1835843) Visitor Counter : 105