کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
وزیراعظم نے میسورو میں یوگ کے عوامی مظاہرے کے ساتھ یوگ کے بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کی
یوگ ، اب ایک عالمی تہوار بن چکا ہے اور یہ محض ایک فرد کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے ہے:وزیراعظم
کیمیاوی اشیاء اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے کرناٹک کے شہر وجے پورہ میں گول گمبز کے مقام پر یوگ کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کی تقریبات کی قیادت کی
یوگ، دماغ اور جسم کی ایک ورزش ہے۔ یہ جسمانی نقل وحرکت، گیان دھیان اور تنفسی تکنیکوں پر مشتمل ہے، جس سے کہ دماغی اور جسمانی صحت کو تقویت فراہم ہوتی ہے: جناب بھگونت کھوبا
کیمیاوی اشیاء اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ یوگ ہمیشہ سے ہی ہمارے ثقافتی- روحانی شعور کا ایک حصہ رہا ہے
Posted On:
21 JUN 2022 12:46PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے یوگ کے ایک عوامی مظاہرے میں شرکت کر کے یوگ کا آٹھواں بین الاقوامی دن منایا۔ کرناٹک کے شہر میسورو میں ، میسورو پیلس گراؤنڈ پر منعقدہ اس پروگرام میں ہزاروں شرکاء نے حصہ لیا۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، عزت مآب وزیراعظم نے کہا کہ ، ‘‘ یوگ ہمارے سماج، ملکوں اور دنیا میں امن قائم کرتا ہے اور یوگ ہمارے کرہ ارض کو بھی امن فراہم کرتا ہے۔ میں یوگ کے اس آٹھویں بین الااقوامی دن کے موقع پر سبھی کو مبارک باد دیتا ہوں۔ آج ، یوگ کی دنیا کے سبھی حصوں میں مشق کی جارہی ہے۔ یوگ سے حاصل ہونےو الا امن ، محض افراد کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ ہماری قوموں اور پوری دنیا میں امن قائم کرتا ہے۔’’
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یوگ اب ایک عالمی تہوار بن چکا ہے اور یہ نہ صرف ایک واحد شخص کے لئے بلکہ یہ پوری انسانیت کے لئے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال کے یوگ کے بین الاقوامی دن کا موضوع رکھا گیا ہے ‘‘انسانیت کے لئے یوگ’’۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ یوگ سے متعلق توانائی ، جسے میسورو جیسے بھارت کے روحانی مراکز میں صدیوں سے پروان چڑھایا جا رہا ہے، آج عالمی صحت کو ہدایت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج یوگ عالمی اشتراک کے لئے ایک بنیاد بن رہا ہے اور یہ بنی نوع انسان کے لئے ایک صحت مند زندگی میں اعتماد پید کر رہا ہے۔
اس دوران کیمیاوی اشیاء اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے کرناٹک کے شہر وجے پورہ میں گول گمبز کے مقام پر یوگ کے دن کی تقریبات کی قیادت کی۔ یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ یوگ دماغ اور جسم کے لئے ایک ورزش ہے۔ اس میں جسمانی نقل وحرکت، گیان دھیان اور تنفسی تکنیکیں شامل ہیں، جن کی بدولت دماغی اور جسمانی صحت کو تقویت فراہم ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگ ہمیشہ سے ہی ہمارے ثقافتی - روحانی شعور کا ایک حصہ رہا ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ یوگ کریں اور دوسرے لوگوں کو بھی یوگ کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ گول گمبز وجے پورہ کو ملک کے 75 یاد گاری مقامات میں شامل کیا گیا ہے۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے جذبے کے تحت اب جبکہ ملک آزادی کے 75 سال کی تقریبات منا رہا ہے، یوگ کے بین الاقوامی دن کی تقریبات ملک بھر کے وراثتی اہمیت کے حامل 75 ممتاز مقامات پر منعقد ہوئی ہیں۔
یوگ کا پہلا بین الاقوامی دن 21 جون 2015 کو منایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 21 جون کو یوگ کے بین الاقوامی دن کے طور پر تسلیم کئے جانے کے پس پشت کلیدی مقصد ، دنیا بھر میں عوامی صحت کے شعبے میں یوگ کے امکانات کو اُجاگر کرنا تھا۔ دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کی یوگ کے بین الاقوامی دن کی قرار داد، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر کی گئی اور اسے اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ 2015 کے بعد سے یوگ کے بین الاقوامی دن نے دنیا بھر میں صحت کے لئے ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کرلی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ع م- ق ر)
(21-06-2022)
U-6722
(Release ID: 1835833)
Visitor Counter : 119