صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزیر اعظم میسورو میں بڑے پیمانے پر یوگا مظاہرے کے ساتھ بین الاقوامی یوگا دن کی تقریب کی قیادت کر رہے ہیں


‘‘یوگا اب ایک عالمی تہوار بن گیا ہے۔ یوگا صرف کسی فرد کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے’’

‘‘یہ پوری کائنات ہمارے اپنے جسم اور روح سے شروع ہوتی ہے۔ کائنات ہم سے شروع ہوتی ہے۔ اور، یوگا ہمیں اپنے اندر کی ہر چیز سے آگاہ کرتا ہے اور بیداری کا احساس پیدا کرتا ہے’’

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ یوگا کا عالمی دن منانے  کے لئے  گجرات کے لوگوں کے ساتھ مجسمہ  اتحاد سے یوگا کرتے ہوئے

یوگا ہماری قدیم روایت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ یوگا دماغ اور جسم، سوچ اور عمل کی یکجہتی کو مجسم کرتا ہے: ڈاکٹر منڈاویہ

‘‘آئیے ہم صحت مند رہنے کا عہد کریں اور سوستھ قوم میں اپنا حصہ ڈالیں’’

‘‘ایک سمردھ بھارت کے لئے، ہمیں ایک سوستھ بھارت کی ضرورت ہے اور ایک سوستھ بھارت کے لئے، ہمیں سوستھ ناگرک کی ضرورت ہے’’

یوگا کو عالمی بنانے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں

Posted On: 21 JUN 2022 10:21AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے میسورو میں میسورو پیلس گراؤنڈ میں ہزاروں شرکاء پر مشتمل ایک بڑے پیمانے پر یوگا کے مظاہرے میں شرکت کرکے 8ویں بین الاقوامی یوگا دن کی تقریب کو منایا۔

میسورو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، عزت مآب وزیر اعظم نے کہا، ‘‘یوگا ہمارے معاشرے، قوموں، دنیا میں امن لاتا ہے اور یوگا ہماری کائنات میں امن لاتا ہے۔ میں اس 8ویں بین الاقوامی یوگا دن پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج دنیا کے تمام حصوں میں یوگا پر عمل کیا جاتا ہے۔ یوگا سے امن صرف افراد کے لیے نہیں ہے، یہ ہماری قوموں اور دنیا میں امن لاتا ہے۔’’  انہوں نے مزید کہا کہ،‘‘یہ پوری کائنات ہمارے اپنے جسم اور روح سے شروع ہوتی ہے۔ کائنات ہم سے شروع ہوتی ہےاوریوگا ہمیں اپنے اندر کی ہر چیز سے آگاہ کرتا ہے اور بیداری کا احساس پیدا کرتا ہے۔’’

یوگا کی وسیع پیمانے پر قبولیت پر وزیر اعظم نے تبصرہ کیا کہ ‘‘یوگا اب ایک عالمی تہوار بن گیا ہے۔ یوگا صرف کسی فرد کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے۔ لہذا، اس بار یوگا کے بین الاقوامی دن کا تھیم ہے - یوگا برائے انسانیت’’۔

image003TAQW.jpg image00212Q9.jpg

 

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ آج کیواڈیا میں مجسمہ اتحاد میں گجرات کے شہریوں کے ساتھ یوگا کے 8ویں بین الاقوامی  یوگا دن ( آئی ڈی وائی)  2022کی تقریبات میں شامل ہوئے۔

image0041WAA.jpg

 

کووڈ - 19 وبائی امراض کی وجہ  سے یوگا ڈے کے نسبتاً علامتی طور پر منانے کے دو سال کے بعد،‘‘یوگا برائے  انسانیت ’’ کے پیغام کی حمایت کرنے کے لیے آئی ڈی وائی  2022 کے اس سال کے 8ویں ایڈیشن کے لیے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر جوش  و خروش اور شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔

image005Z7GM.jpg

 

روزمرہ کی زندگی میں یوگا کرنے کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے، مرکزی وزیر صحت نے تبصرہ  کیا کہ ‘‘یوگا ہماری قدیم روایت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ یوگا دماغ اور جسم، سوچ اور عمل کی یکجہتی کو مجسم  کرتا ہے۔ یہ ایک جامع نقطہ نظر ہے جو ہماری صحت اور ہماری فلاح و بہبود کے لیے انمول ہے۔’’   انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘یوگا صرف ورزش کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ اپنے آپ، دنیا اور فطرت کے ساتھ یکجہتی کے احساس کو دریافت کرنے کا ایک طریقہ ہے۔’’

image006AIBY.jpg

 

احتیاطی صحت کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات پر زور دیا کہ ‘‘سمردھ بھارت کے لیے، ہمیں سوستھ بھارت کی ضرورت ہے اور ایک سوستھ بھارت کے لیے، ہمیں سوستھ ناگرک کی ضرورت ہے۔ ‘‘صرف ایک صحت مند قوم ہی ایک ترقی یافتہ قوم کی تعمیر کر سکتی ہے۔ آئیے ہم صحت مند رہنے کا عہد کریں اور سوستھ قوم میں اپنا حصہ ڈالیں’’۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کوشش کے لیے حکومت ملک بھر میں 1.5 لاکھ اے بی – ایچ ڈبلیو سیز قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

image007QSV0.jpg

ڈاکٹر منڈاویہ نے یوگا کو عالمی بنانے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر  روشنی ڈالی کہ ‘‘دنیا نے وقتاً فوقتاً ہماری ثقافت، روایت کو قبول کیا ہے۔ یوگا ایک قدیم جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق ہے جس کی ابتدا ہندوستان میں ہوئی۔ ہمارے عظیم بصیرت والے رہنما وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے سب سے پہلے جنرل اسمبلی کے 69ویں اجلاس کے آغاز کے دوران اپنے خطاب میں یوگا کے عالمی دن کا خیال پیش کیا تھا۔ یہ ان کا مشن تھا کہ یو این جی اے  نے 21 جون کو یوگا کا عالمی دن قرار دیا۔’’

اس سال یوگا کا بین الاقوامی دن نے  بہت سی شروعات  کا مشاہدہ  کیا ، جس میں ایک ‘‘گارڈین رنگ’’ پروگرام بھی ہے جس میں سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ ساتھ 16 مختلف ٹائم زونز میں یوگا کرنے والے لوگوں کی لائیو اسٹریمنگ شامل ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، مرکزی کابینہ کے وزراء کے ذریعہ یوگا کا مظاہرہ ہندوستان بھر میں 75 مشہور مقامات  بشمول مجسمہ اتحاد پر ہو رہا ہے۔ میسورو دسیرا گراؤنڈز، میسورومیں ایک خصوصی ڈیجیٹل یوگا اور ساکت  نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

 

 

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 6713



(Release ID: 1835787) Visitor Counter : 116