اقلیتی امور کی وزارتت
یوگا دنیا بھر میں صحت، ہم آہنگی اور خوشیوں کے لیے ’’مکمل بھارتی صحتی تحائف کا مرقع‘‘ ہے: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی
جناب نقوی آئندہ روز اترپردیش کے شہر آگرہ میں واقع فتح پور سیکری کے پنچ محل میں آئی ڈی وائی 2022 پروگرام میں شرکت کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 JUN 2022 5:24PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ یوگا دنیا بھر میں صحت، ہم آہنگی اور خوشیوں کے لیے ’’مکمل بھارتی صحتی تحائف کا مرقع‘‘ ہے۔
جناب نقوی آئندہ روز یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اترپردیش کے شہر آگرہ کے تاریخی فتح پور سیکری میں واقع پنچ محل میں سماج کے تمام طبقات کے افراد کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ یوگا کریں گے۔
راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب ہردوار دوبے، فتح پور سیکری سے لوک سبھا کے رکن جناب راج کمار چہر، رکن اسمبلی جناب بابولال چودھری اور رکن اسمبلی جناب پرشوتم کھنڈیلوال؛ اترپردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین جناب اشفاق صیفی اور دیگر عوامی نمائندگا کے علاوہ مختلف شعبوں سے وابستہ معروف افراد بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
آج فتح پور سیکری میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے، جناب نقوی نے کہا کہ یوگا اچھی صحت کے لیے ’’سونے کی کلید‘‘ ہے اور اچھی صحت ہی حقیقی دولت ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وہ خود گذشتہ کئی برسوں سے یوگا کی مشق کر رہے ہیں۔ یوگا محض ایک مشق نہیں بلکہ ’’صحتی سائنس‘‘ بھی ہے۔ یوگا ہمارے جسم اور ہمارے ذہن کو توانائی بخشتا ہے۔ یہ ہمارے طرز زندگی میں توازن قائم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یوگا نہ صرف مثبت انداز میں طرز زندگی میں تبدیلیاں لاتا ہے بلکہ صحتی سطح میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ آج پوری دنیا بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ ’’یوگا کا بین الاقوامی دن ‘‘ منا رہی ہے ، جس سے عالمی سطح پر بھارت کے بڑھتے وقار کی عکاسی ہورہی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6690
(ریلیز آئی ڈی: 1835603)
وزیٹر کاؤنٹر : 124