سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
وشوناتھ چریالی، آسام میں اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت دیویانگ جنوں، (مختلف طور پر اہل افراد) کے لیے معاون آلات اور دیگر سازوسامان تقسیم کرنے کے لیے سماجک ادھیکارتا شی ور کا اہتمام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 JUN 2022 1:30PM by PIB Delhi
آسام کے شہر وشوناتھ چریالی میں کملا کانت ناٹیا سماج احاطے میں اے ایل آئی ایم سی او اور ضلعی انتظامیہ وشوناتھ کے تعاون و اشتراک سے مختلف طور پر اہل افراد کی اختیار کاری کے محکمے کے زیر اہتمام سماجی انصاف و اختیار کاری کی وزارت، حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت ایک سماجک ادھیکارتا شی ور(کیمپ) کا اہتمام آج کیا گیا، جس کا مقصد دیویانگ جنوں کو معاون آلات و دیگر سازوسامان کی تقسیم کرنا تھا۔

سماجی انصاف اور اختیار کاری کی مرکزی وزیر مملکت کماری پرتیما بھومک ، جو اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں، انہوں نے ورچوئل طریقے سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تیز پور حلقہ انتخاب کے رکن پارلیمنٹ جناب پلب لوچن داس، وشوناتھ ایل اے سی کے ایم ایل اے جناب پرمود بورتھ ٹھاکر، جو اس موقع پر بہ نفس نفیس موجود تھے، کی مقتدر موجودگی میں اس کا افتتاح کیا۔ اہم تقریب کا اہتمام آسام کے ضلع وشوناتھ کے تحت خاص مقام پر کیا گیا تھا۔
مجموعی طور پر 218.83 لاکھ روپے کی مالیت کے مختلف زمرے کے امدادی آلات اور دیگر 4573سازوسامان، 2561 پہلے سے شناخت شدہ دیویانگ جنوں میں مفت تقسیم کیے گئے۔ ان دیویانگ جنوں کی شناخت وشوناتھ چریالی ضلع کے مختلف مقامات پر اے ایل آئی ایم سی او کے ذریعے لگائے گئے مختلف النوع جائزہ کیمپوں میں کی گئی تھی۔

اس موقع پر ویڈیو کانفرنس کے توسط سے ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مرکزی وزیر مملکت کماری پرتیما بھومک نے کہا کہ مرکزی حکومت دیویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کے لیے پابند عہد ہے اور معزز وزیراعظم کی سب کا ساتھ، سب کا وکاس کی تصوریت کو عملی جامہ پہنانے کا کام کررہی ہے۔ مرکزی وزیر موصوفہ نے مطلع کیا کہ اسی طرح کے دیگر مماثل کیمپ کا اہتمام آئندہ روز ضلع سونت پور میں کیا جائے گا۔ وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت دیویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کے لیے بہت حساس اور بیدار ہے اور وزارت کی جانب سے ان تمام شعبوں میں بہت ساری پہل قدمیاں کی گئی ہیں، ان کا تعلق کھیل کود، ہنرمندی ترقیات، تعلیم، بنیادی ڈھانچے وغیرہ سے ہے، تاکہ دیویانگ جنوں کی مبنی بر شمولیت نمو کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ نیا ایکٹ یعنی مختلف طور پر اہل افراد سے متعلق حقوق کا ایکٹ 2016 حکومت کی جانب سے اس مقصد کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے کہ مختلف طور پر اہل افراد کے حقوق اور ان کے استحقاق کے دائرے میں اضافہ کیا جاسکے ۔ اب معذوری کے زمروں کو پہلے کے 7 سے بڑھا کر 21 کردیا گیا ہے۔ سرکاری روزگار میں دیویانگ جنوں کو دیا جانے والا ریزرویشن نئے آرپی ڈبلیو ڈی ایکٹ 2016 کے تحت 3 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد کردیا گیا ہے۔ آسام میں وزارت نے سگمیہ بھارت ابھیان کے تحت 6.98 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے، تاکہ 24 سرکاری عمارتوں کو دیویانگ جنوں کے لیے قابل رسائی اور ہر طرح کی رکاوٹوں سے مبرا بنایا جاسکے۔ 2197 دیویانگ جنوں میں 6.8 کروڑ روپے کے بقدر اسکالرشپ جاری کی گئی ہے۔ وزیرموصوفہ نے بتایا کہ آراضی کے حصول کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اورآسام کے ضلع کامروپ میں ایک یونیورسٹی کے قیام کے لیے ڈی پی آر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
جناب پرلب لوچن داس ، رکن پارلیمنٹ تیز پور نے وزارت اور مرکزی حکومت کے تئیں اظہار تشکر کیا کہ ان کی نگرانی میں ان کے حلقہ انتخاب کے تحت دیویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کے کیمپ کا اہتمام کیاگیا۔

مختلف النوع امدادی آلات مرحلہ وار طریقے سے شناخت شدہ دیویانگ جنوں میں تقسیم کیے جائیں گے، یہ وہی دیویانگ جن ہوں گے، جنہیں بلاک کی سطح پر جائزہ کیمپوں کے دوران درج رجسٹر کیا گیا تھا۔ ان آلات میں 74 موٹررائزڈ تین پہیے والی سائیکلیں، 214 تین پہیے والی سائیکلیں، 892 وہیل چیئرس، 874 بیساکھیاں، 328 سہارا لے کر چلنے والی چھڑیاں، 60 رولیٹرس، 6 اسمارٹ فون، 158 اسمارٹ کین، 14 برائل کٹ، ایک برائل سالٹے، 80 سی پی چیئر، 371 ایم ایس آئی ای ڈی کٹ، 01 ای ڈی ایل کٹ (جذام کے مرض کے لیے) مع سیل فون اور 1500 آلات سماعت کی تقسیم عمل میں آنی ہے۔

اس کیمپ کا اہتمام سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت سرکاری دائرہ کار کی صنعت مصنوعی اعضا مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او)کی جانب سے اس مقصد سے کیا گیا ہےکہ معذور افراد کو معاون آلات اور دیگر سازوسامان فراہم کرنے اور انہیں فٹ کرنے کا عمل مکمل ہوسکے۔ اس کے تحت اس طرح کے آلات کی تقسیم اور فٹ کرنے کا عمل بہت مقبول ہو رہا ہے اور یہ ایک مقبول عام اسکیم بن گئی ہے۔ اے ایل آئی ایم سی او کور یاستی/ ضلعی حکام کے ساتھ تال میل بنا کر اے ڈی آئی پی اسکیم کے نفاذ کی ایجنسی کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔
ضلع وشوناتھ کے ڈپٹی کمشنر جناب منندرا ناتھ ناگیتے، وشوناتھ کے ایس پی جناب نوین سنگھ اور اے ایل آئی ایم سی او کے افسران بھی تقریب کے دوران موجود رہیں گے۔
مذکورہ تقریب سے متعلق یوٹیوب لنک درج ذیل ہے:
https://www.youtube.com/watch?v=0_ZgjEZj1K8
*********************
(ش ح ۔ م ن۔ ت ع)
22.06.2022
U.No. 6678
(ریلیز آئی ڈی: 1835501)
وزیٹر کاؤنٹر : 191