کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر بھگونت کھوبا کرناٹک کے گول گمبز وجے پورہ سے 21 جون 2022  کو  یوگ کے عالمی دن کی تقریبات کی قیادت کریں گے


ملک گیر سطح پر  یوگ  کا 8 واں  عالمی دن منانے کے لئے  گول گمبز کو  75 میں سے  ایک اہم مقام کے طور پر منتخب کیا گیا ہے

Posted On: 18 JUN 2022 6:10PM by PIB Delhi

یوگ کے  8 ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی  کرناٹک کے میسورو محل، میسورو سے  یوگ کے دن منانے کی تقریب کی  قیادت کریں گے ۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے جذبے کے تحت ، جب کہ ملک آزادی کی 75  ویں سالگرہ منا رہا ہے، یوگ کے عالمی  دن کی تقریبات  ملک بھر میں  75 اہم وراثتی مقامات پر منعقد ہوں گی۔ ان میں  سے  کرناٹک کا گول گمبز وجے پور ہ ایک اہم مقام شامل ہے۔ کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا  21  جون 2022  کو  کرناٹک کے  وجے پورہ گول گمبز سے  یوگ کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔ میسورو کے علاوہ  ہالیبیدو ، ہمپی، پٹاڈکل اور وجے پورہ  کرناٹک میں کچھ دوسرے مقامات ہیں، جہاں یوگ کے  بین الاقوامی دن  کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

یوگ کا بین الاقوامی دن پوری دنیا میں ہر سال  21  جون کو منایا جاتا ہے۔ اس سال  یو گ کا 8  واں بین الاقوامی دن  ہندوستان میں  اور دنیا بھر میں  منایا جائے گا۔ اس سال کا موضوع ہے ‘‘انسانیت کے لئے یوگا’’  جس کا اعلان  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  ‘من کی بات ’کے اپنے خطاب میں کیا تھا۔ وزیراعظم  کا خطاب صبح سویری 6  بج کر  40  منٹ  سے  صبح 7 بجے تک  ڈی ڈی نیشنل اور  دیگر ڈی ڈی چینلوں پر  براہ راست  نشر کیا جائے گا۔ یوگ کے بین الاقوامی دن کے  سبھی سابقہ ایڈیشن  کی  حصولیابیوں  اور  کو اجاگر کرنے کے لئے میسورو میں ایک ڈیجیٹل یوگ نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

‘انسانیت کے لئے یوگ ’کا موضوع  اُس اہم رول کی عکاسی کرتا ہے، جو  یوگ  کے ذریعہ فیزیکل اور  تحریک پر مبنی  تندرستی کو فروغ دینے میں عالمی وبا کے دوران  ادا کیا گیا تھا۔ مطلع عالم پر اپنے مصروف تاریخی مقامات کی جھلک پیش کرتے ہوئے برانڈ انڈیا سے متعلق یوگ کے عالمی دن  آئی وائی ڈی کا لحاظ رکھنا۔ روایت پر مبنی  45  منٹ کا پروٹوکول کامن یوگا پروٹوکول (سی  وائی پی) تیار کیا گیا ہے اور  بڑے پیمانے پر  یوگ آسن  کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

اس سال   جو یوگ کا عالمی دن منایا جائے گا اس کی ایک اہم جھلک گارجین رنگ ہوگی، جہاں پورے  یوگ کے دن کے موقع پر دنیا  بھر میں ہونے والی یوگ تقریبات کو دکھایا جائے گا۔ گارجین رنگ  ایک سورج، ایک کرہ ارض کے تصور کو  پیش کرتی ہے اور  یوگ کی  متحدہ کرنے والی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

یوگ کا پہلا  بین الا قوامی دن 21  جون  2015  کو منایا گیا تھا۔ وزیراعظم  جناب  نریندر مودی کی  پہل  پر  دسمبر  2014  میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی  میں  یوگ کے  عالمی دن کی قرار داد پیش کی گئی تھی اور  اسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-ح  ا- ق ر)

(20-06-2022)

U-6674


(Release ID: 1835477) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada