امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ایک مؤثر، تیز تر اور رکاوٹ سے پاک صارف تنازع کے ازالے کے لئے ویژن پر بحث ومباحثہ کے سلسلے میں قومی ورکشاپ کا اہتمام
ورکشاپ میں قومی اور ریاستی کمیشنوں کے صدور اور ارکان شرکت کریں گے
Posted On:
19 JUN 2022 4:11PM by PIB Delhi
صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت کے تحت ،صارفین کے امور کا محکمہ ایک مؤثر ، تیز تر رکاوٹ سے پاک صارف تنازع کے ازالے کے لئے ویژن (سوچ) پر ایک قومی ورکشاپ کا اہتمام کر رہا ہے، جس میں قومی اور ریاستی کمیشنوں کے صدور اور ارکان شرکت کریں گے۔ نئی دہلی میں 20 جون 2022 کو شروع ہونے والے ورکشاپ میں ریاستوں کے پرنسپل سکریٹری صاحبان بھی شرکت کریں گے۔
صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم ، ٹیکسٹائل، کامرس وصنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اس ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔
ورکشاپ میں اس بات پر بحث ومباحثہ اور تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ صارفین کے تنازع کو مؤثر اور تز رفتاری کے ساتھ دور کیا جائے۔ ورکشاپ کا مقصد اُن اہم امور کو سمجھنا ہے ، جو ملک بھر میں صارفین کے مختلف کمیشنوں کو درپیش ہیں۔ اس سے صارفین کے تنازعات کو نمٹایا جاسکے گا اور قانونی شقوں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کی تشویش اور حل نمٹائے جاسکیں گے۔
اس ورکشاپ میں جن اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، ان میں ریاست اور ضلع کمیشنوں میں زیر التوا معاملے اور خالی آسامیوں کی صورت حال کے علاوہ ریاست اور ضلع کمیشنوں میں ای- فائلنگ کی صورت حال صارفین کی شکایتوں کو تیزی سے اور مؤثر ڈھنگ سے نمٹانے کے لئے ایک فرین ورک کی تشریح اور شکایتوں کے ازالے کے لئے صارفین کے واسطے ترجیحی ای- فائلنگ آپشن بنانے کی تجاویز شامل ہیں۔ اس میں ریاست اور ضلع کمیشنوں میں بنیادی ڈھانچے کی صورت حال اور انہیں بہتر بنانے کے لئے تجاویز بھی شامل ہیں۔
پینل مذاکرات کے ذریعہ اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا اور مختلف ریاستی کمیشنوں کے نمائندے ، ریاستی سرکاروں اور ضلع کمیشنوں کے نمائندے اپنے اپنے چیلنجز اور خیالات پیش کریں گے اور صارفین کے جلد اور تیزی کے ساتھ تنازع کے ازالے کے مقصد کے حصول میں اپنی تجاویز پیش کریں گے۔
صارفین کے امور ، خوراک ، عوامی نظام تقسیم، ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے ، صارفین کے امور ، خوراک، عوامی نظام تقسیم اور دیہی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی اور صارفین کے تنازع کے ازالے کے قومی کمیشن کے صدر جسٹس آر کے اگروال اس موقع پر موجود رہیں گے اور شرکاء کے سامنے اپنے خیا لات کا اظہار کریں گے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح-ح ا- ق ر)
(20-06-2022)
U-6668
(Release ID: 1835424)
Visitor Counter : 129