خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

این سی ڈبلیو نے میٹرنٹی بینیفٹ قانون 1961 پر قانون کے حتمی جائزے سے متعلق مشاورت کا اہتمام کیا

Posted On: 18 JUN 2022 5:34PM by PIB Delhi

خواتین کے قومی کمیشن نے خواتین کو متاثر کرنے والی قانون سازی کا جائزہ لینے اور تجزیہ کرنے اور کسی بھی خامی، بے قائدگی اور کوتاہیوں کو پورا کرنے کے لیے ترامیم کی سفارش کرنے کی غرض سے میٹرنٹی بینیفٹ قانون 1961 اور 2017 کی ترامیم پر قانون پر حتمی نظرثانی کرنے کے لئے مشاورت کا اہتمام کیا۔

خواتین سے متعلق قانونی اور آئینی تحفظات کا جائزہ لینے کے کمیشن کی ہدایات کی تعمیل میں، این سی ڈبلیو نے ایک ابتدائی مشاورت اور پانچ علاقائی سطح کے مشورے کیے ہیں تاکہ قانون پر نظر ثانی کی جا سکے تاکہ ترامیم کے لیے مخصوص سفارشات مرتب کی جا سکیں اور قانون سازی کی رسائی کو بڑھایا جا سکے۔

اس مشاورت کے ذریعے کمیشن نے پورے ہندوستان سے ماہرین اور شراکت داروں کے خیالات، تجاویز اور آراء حاصل کرنے کی کوشش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BREF.jpg

کمیشن نے خواتین کو درپیش حقیقی چیلنجوں اور تکنیکی مسائل پر غور کرنے کے لیے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قانونی ماہرین، وکلاء، ماہرین تعلیم اور قانونی ماہرین کو مدعو کیا۔

پینلسٹس کی طرف سے دی گئی چند اہم تجاویز میں پیٹرنٹی تعطیل کی مدت میں اضافہ کرنا شامل تھا تاکہ بچے کی پرورش کا بوجھ دونوں والدین کے درمیان مساوی ہو سکے، آجروں کو ترغیب دی جائے، اور کارپوریٹ سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ خواتین کارکنوں کو ملازمت دینے کے لیے حساس بنایا جائے۔

ماہرین نے غیر منظم شعبے میں کام کرنے والی خواتین کے معاملے، ملازمین کی تعداد کے بجائے کیس ٹو کیس کی بنیاد پر کریچ کی سہولت کی فراہمی، آجروں کے لیے مراعات کی گنجائش وغیرہ پر بھی بات کی۔

*****

U.No.6636

(ش ح - اع - ر ا) 



(Release ID: 1835187) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu