وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ڈاکٹر ایل موروگن کا کہنا ہے کہ آئندہ 21 جون کویوگ کے بین الاقوامی دن پر 75000 نوجوان یوگ آسن کریں گے
Posted On:
18 JUN 2022 9:30AM by PIB Delhi
21 جون کو پوری دنیا میں یوگ کا بین الاقوامی دن منایا جائے گا۔ یوم یوگا کی الٹی گنتی کے حصے کے طور پر ملک کے مختلف علاقوں میں پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اطلاعات و نشریات، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن نے آج کنیا کماری کے وویکانند مرکز کے میدان میں یوگ کے دن کی الٹی گنتی کے ایک پروگرام سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی کوششوں سے اقوام متحدہ نے 21 دسمبر 2014 کو ہر سال 21 جون کو یوگ کا بین الاقوامی دن منانے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ 8 برسوں سے ہر سال یوگ کا بین الاقوامی دن منایا جارہا ہے۔ واضح ہو کہ بھارت اس سال آزادی کا 75ویں سال کا جشن منارہا ہے، مختلف وزارتوں اور محکموں کے ذریعے 75 دنوں سے یوگ کے دن کی الٹی گنتی کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ آج ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت نے یوگ کے دن کی الٹی گنتی کی تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ یوگ جس کی ابتدا ہمارے ملک میں ہوئی، اب پوری دنیا اس پر عمل کررہی ہے۔ ڈاکٹر موروگن نے کہا کہ روزانہ یوگ آسن کرنے سے نوجوان صحتمند رہ سکتے ہیں۔ انھو ں نے کہا کہ 75 ہزار سے زیادہ نوجوان آئندہ یوگ کے بین الاقوامی دن پر یوگ آسن کریں گے۔ کنیا کماری میں منعقد اس تقریب میں کنیا کماری کے ضلع کلکٹر جناب اروند، نگر کوئل سے ایم ایل اے جناب ایم آر گاندھی نے شرکت کی۔
*****
ش ح۔ ن ر
U NO: 6518
(Release ID: 1834978)
Visitor Counter : 130