نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نیشنل یووا کیندر سنگٹھن ملک بھر میں نئی اور زبردست تبدیلی لانے والی اگنی پتھ اسکیم کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہ کرے گا

Posted On: 17 JUN 2022 5:55PM by PIB Delhi

نیشنل یووا کیندر سنگٹھن (این وائی  کے ایس) کایا پلٹ لانے والی نئی اسکیم اگنی پتھ کی اہم خصوصیات کے بارے میں نوجوانوں کو آگا ہ کرنے اور اسے نوجوانوں میں مقبول بنانے کے لئے نوجوانوں تک پہنچے گا۔

نوجوانوں کے امور کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے سولہ جون 2022 کو ورچوئل طریقے سے ریجنل ڈائرکٹروں، ریاستی ڈائرکٹروں ، نائب  ڈائرکٹروں اور این وائی کے ایس کے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرز کے ساتھ میٹنگ کی اور اسکیم کو تمام لوگوں تک پہنچانے کے لئے مطلوبہ اقدامات کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

اسکیم کی اہم خصوصیات اور اس کے فائدوں اور دیگر تفصیلات پر میٹنگ کے دوران روشنی ڈالی گئی۔ میٹنگ میں طے کیا گیا کہ این وائی کے ایس اپنے فیلڈ افسروں کے علاوہ تمام یوتھ کلب اور تمام متعلقہ فریقوں کو شامل کرکے اس کایاپلٹ اسکیم کی تفصیلات کو پھیلائے گا اور اس پیغام کو بڑی تعداد میں لوگوں تک ، خاص طور سے ساڑھے سترہ برس سے 21 برس کے نوجوانوں تک لے جایا جائے گا جو اسکیم کے تحت امکانی امید وار ہوں گے۔

زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچنے کے لئے اور اس اسکیم کی تفصیلات بتانے کے لئے ذاتی طور پر ملنے  ،بڑی تعداد میں ٹیلی فون اور واٹس ایپ کے ذریعہ پیغامات  بھیجنے، سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال کرنے، گھر گھر جاکر رابطہ قائم کرنے اور این وائی کے ایس کے جاری پروگراموں کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این وائی کے ایس کی بنیادی سطح کی مشنری سے کہا گیا ہے کہ آؤٹ ریچ کے اس پروگرام کو روبہ عمل لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ رضاکاروں کو شامل کیا جائے۔

****

 

U.No:6605

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1834859) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil