پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت نے آزادی کے امرت مہوتسو اور یوگ کے 8ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر یوگ ورکشاپ کا انعقاد کیا
یوگ سے ذہنی دبا ؤ میں کمی آتی ہے اور روزمرہ کی زندگی میں استعداد میں اضافہ ہوتا ہے:ستیہ پرکاش، ایڈیشنل سکریٹری
Posted On:
16 JUN 2022 4:06PM by PIB Delhi
آزادی کے امرت مہوتسو اور یوگ کے 8ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر پارلیمانی امور کی وزارت میں 15؍ جون 2022 کو نئی دلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کی ذیلی عمارت میں یوگ گرو ڈاکٹر سرکشت گوسوامی کی رہنمائی میں ایک یوگ ورک شاپ کا انعقاد کیا۔ پارلیمانی امور کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے ورک شاپ کا افتتاح کیا اور ڈاکٹر سرکشت گوسوامی کا تعارف کراتے ہوئے ہماری روز مرہ کی زندگی میں یوگ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ڈاکٹر سرکشت گوسوامی نے وزارت کے سبھی افسران اور ملازمین کو یوگا اور پرنایام کی مشق میں رہنمائی فراہم کی اور انہیں دفتر کے اوقات کے دوران یوگا سرگرمیوں کے ذریعے اپنی مستعدی میں اضافے کے بارے میں جانکاری دی۔
ڈاکٹر ستیہ پرکاش، ایڈیشنل سکریٹری، محترمہ سمن بارا، ڈائرکٹر اور متعلقہ وزارت کے سبھی دیگر افسران اور عملے کے لوگوں نے ورک شاپ میں شرکت کی۔
***
ش ح۔ اس ۔ ک ا
(Release ID: 1834662)
Visitor Counter : 129