امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی معیارات کے بیورو (بی آئی ایس) نے مٹی کی بنی ہوئی غیر الیکٹرک کولنگ کیبنٹ کے لئے ایک بھارتی معیار تشکیل دیا


معیار سے اقوام متحدہ کے 6 دیر پا ترقیاتی مقاصد پورے کرنے میں مدد ملی ہے

مٹی  کول ریفریجریٹر گجرات کے جناب من سکھ بھائی پرجا پتی کی تخلیق ہے

بھارتی معیارات کے بیورو (بی آئی ایس) نے جو بھارت کے قومی معیارات کا ادارہ ہے، ایک بھارتی معیار آئی ایس 17693:2022 تشکیل دیا ہے۔ یہ معیار مٹی کی بنی ہوئی  ٹھنڈا رکھنے والی کیبنٹ کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔

Posted On: 16 JUN 2022 4:42PM by PIB Delhi

گجرات کے جناب من سکھ بھائی پرجا پتی  ، اس ریفریجریٹر کے اختراع کار ہیں، اس ریفریجریٹر سے ماحول دوست ٹیکنالوجی فروغ حاصل ہوتا ہے۔

بی آئی ایس معیار مٹی کی بنائی ہوئی ٹھنڈا کرنے والی ایک کیبنٹ کی تشکیل اور  اس کی کارکردگی کی ضروریات کو مخصوص کرتا ہے۔ یہ کیبنٹ بخارات پر مبنی ٹھنڈا کرنے کے اصول پر کام کرتی ہے۔ اس کیبنٹ کو بجلی کی ضرورت کے بغیر کھانے پینے کی ایسی اشیا کو ذخیرہ کرنے میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جو جلد خراب ہو جاتی ہیں۔

اس معیار سے اقوام متحدہ کے  17 دیر پا ترقیاتی مقاصد میں سے 6 مقاصد پورے ہوتے ہیں، جیسےغریبی کا خاتمہ، بھوک کا خاتمہ، صنفی مساوات، کم خرچ اور صاف ستھری توانائی، صنعت، اختراع اور بنیادی ڈھانچہ اور ذمہ داری کے ساتھ کیا جانے والا صرفہ، نیز پیداوار۔

یہ ایک قدرتی انداز کا ریفریجریٹر ہے، جو سبزیوں، پھلوں، دودھ اور ٹھنڈے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے  بنیادی طور پر مٹی سے بنایا گیا ہے۔ اس سےبغیر کسی بجلی کی ضرورت کے کھانے پینے کی اشیا کو قدرتی طور پر ٹھنڈک فراہم ہوتی ہے۔     پھل، سبزیوں اور دودھ کو ان کی کوالٹی کو نقصان پہنچے بغیر پوری تازگی کے ساتھ     ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

اس  ریفریجریٹر کی استعداد کافی زیادہ ہے، اس کے کام کاج میں کچھ اس طرح کی چیزیں شامل ہیں، یہ مٹی کے برتن بنانے کی ثقافت ، روایت اور وراثت کو جِلا دینے میں ایک مؤثر رول ادا کر رہی ہے، لوگوں کو بہتر طور طریقوں کی  جڑوں سے دوبارہ وابستہ کر رہی ہے، دیر پا کھپت کو فروغ دے رہی ہے۔ متعلقہ سماجی طبقے کو معاشی طور پر با اختیار بنا رہی ہے۔  اس کی وجہ سے سرسبز اور ٹھنڈی زمین کی جانب کام کیا جا رہا ہے، اس کی وجہ سے معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ نیزدیہی خواتین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں مالی طور پر خود کفیل بنانے میں تعاون حاصل ہو رہا ہے۔ 

مٹی کول ریفریجریٹرکی نمائش، راشٹر پتی بھون میں 2017 میں اختراع کار، دانشوروں کے اِن -ریزیڈینس پروگرام کے چوتھے بیچ میں کی گئی تھی۔       یہ نمائش اختراع کی قومی فاؤنڈیشن این آئی ایس کے ساتھ  مل کر منعقد کی گئی تھی، جو کسی بھی ایسے ٹیکنالوجیکل میدان میں افراد اور مقامی سماج کے ذریعے       تیار کی گئی  ہو، جس میں کسی با قاعدہ شعبے سے مدد حاصل نہ کی گئی ہو اور      اس چیز سےپیشہ ورانہ     ترقی میں   مدد مل رہی ہو۔    

ریفریجریشن، کھانے کو ذخیرہ کرنے کی ایک ایسی تکنیک ہے، جس سے جراثیم کی پیداوار رکتی ہے ، جبکہ کھانے کی         یہ اشیا     دیر  تک ٹھیک رہتی ہیں اور انہیں رکھ کر کھایا جا سکتا ہے۔

اس دور میں جب دنیا پر ٹیکنالوجی اور ترقی کا غلبہ ہے، ہمارے ملک میں ایسے لوگ بھی ہیں، جو ٹھنڈا رکھنے کے روایتی نظام پر انحصار کرتے ہیں۔ مٹی کے برتن اُس وقت تک بھارتی رسوئی کا اہم حصہ بنے رہے، جب تک مختلف قسم کے مادوں سے فیکٹری میں تیار کی گئی اشیا مارکٹ میں نہیں  آ گئیں۔

***

 ش ح۔  اس ۔ ک ا


(Release ID: 1834661) Visitor Counter : 181