دیہی ترقیات کی وزارت
‘‘ گرامین ادیمیتا سنستھان’’ نامی فرضی تنظیم جو دیہی ترقی کی وزارت کے ماتحت ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے، اتراکھنڈ، پنجاب اور ہریانہ ریاستوں کے لئے بھرتی کا عمل انجام دے رہی ہے
یہ تنظیم فرضی ہے اور غیر مشتبہ درخواست دہندگان سے پیسہ اینٹھنے کے واحد مقصد سے بنائی گئی ہے
Posted On:
16 JUN 2022 5:08PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی مرکزی وزارت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ گرامین ادیمیتا سنستھان نامی ایک تنظیم حکومت ہند کی طرف سے با اختیار ہونے دیہی ترقی کی وزارت کے تحت کام کرنےکا دعویٰ کر رہی ہے، اتراکھنڈ، پنجاب اور ہریانہ ریاستوں کے لئے ڈیٹا اینالسٹ ، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر اور ایم ٹی ایس کے عہدوں کے لئے نومبر کے مہینے سے بھرتی کا عمل انجام دے رہی ہے۔
مارچ 2022 میں وزارت کو موصولہ شکایات کی بنیاد پر یہ تصدیق نامہ جاری کیا جاتا ہے کہ دیہی ترقی کی وزارت سے وابستہ اس طرح کا کوئی ادارہ ؍ خود مختار ادارہ ؍ منسلک یا ذیلی افسر ؍ تنظیم نہیں ہے۔ کام کرنے کے انداز اور دستاویزات سے یہ شہادت ملی ہے کہ یہ تنظیم فرضی ہے اور غیر مشتبہ درخواست دہندگان سے پیسہ اینٹھنے کے واحد ارادے کے ساتھ قائم کی گئی ہے۔
عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں با خبر رہیں اور درخواست دہندگان خالی اسامیوں ؍ عہدوں ؍ تنخواہ اسکیل وغیرہ کے دعوؤں کے بارے میں خبردار رہیں، جو اس فرضی تنظیم کی طرف سے کئے گئے ہیں۔ سرٹیفکیٹ کی توثیق کے لئے ریفنڈ ایبل سکیورٹی کی رقم کے طور پر کسی رقم کی ادائیگی کرنے یا بینک کھاتوں کی تفصیلات سمیت کسی بھی طرح کی حساس معلومات فراہم کرنے سے خبردار رہیں۔
درخواست دہندگان براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ سبھی مرکزی اور ریاستی سرکاروں کی ویب سائٹ (جی او وی ڈاٹ اِن ڈومین) پر ہوتی ہے اور نہ کہ ‘‘ ڈاکام’’ یا کسی دیگر اسپیم ؍ کانکوکٹیڈ؍ اسپوف ویب سائٹ یا فرضی لِنک پر ہوتی ہے۔
***
ش ح۔ اس ۔ ک ا
(Release ID: 1834660)
Visitor Counter : 135