وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر ایل موروگن کل کنیا کماری میں ڈیری کسانوں کے ساتھ یوگا سیشن میں حصہ لیں گے عالمی یوگا دن کا اُلٹی گنتی پروگرام

Posted On: 16 JUN 2022 7:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16جون؍2022

آزادی کا امرت مہوتسو  اور یوگا کے عالمی دن 2022ء کے اُلٹی گنتی پروگراموں کے حصے کی شکل میں ڈاکٹر ایل موروگن وزیر مملکت برائے ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کل کنیاکماری تمل ناڈو میں ڈیری کسانوں کے ساتھ یوگا پروگرام میں حصہ لیں گے۔

حکومت ہند آزادی کا امرت مہوتسو منارہی ہے اور آیوش وزارت نے عالمی یوگا دن (آئی ڈی وائی)کی اُلٹی گنتی کے طورپر پروگرام منعقد کرنے کی تجویز رکھی ہے۔

محکمہ کا ہدف اہم ضروری تغذیاتی عناصر اور تقریباً مکمل غذا کے اچھے ذرائع کی شکل میں دودھ اور ڈیری مصنوعات کو بڑھاوا دے کر صحت اور فلاح کے لئے عوامی تحریک کی شکل میں عالمی یوگا دن 2022 کی سرگرمیوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑنا ہے۔

 

*************

ش ح- ج ق–ن ع

U. No.6574

 




(Release ID: 1834626) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil