ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے بورڈ کا 67واں ریلوے ویک ایوارڈ فنکشن

Posted On: 16 JUN 2022 5:27PM by PIB Delhi

ریلوے بورڈ کا 67 واں ریلوے ویک فنکشن سولہ جون 2022 کو ریل بھون نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ونے کمار ترپاٹھی نے فنکشن کی صدارت کی اور ایفیشنسی اینڈ ریسرچ سیکشن کوررننگ ایفیشنسی شیلڈ دی گئی۔ اس سیکشن کو عمدہ کارکردگی معاملے تیزی سے نمٹانے اور چابکدستی سے ریکارڈ رکھنے کے لئے منتخب کیا گیا ۔

جناب ونے کمار ترپاٹھی نے انعام یافتگان کو ان کی عمدہ کارکردگی کے لئے مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی بہترین نتائج دینے کے لئے خود کو وقف کریں گے۔

ریلوے بورڈ کے 32 افسران کو 22-2021 کے دوران بہترین کارگزاری کے لئے توصیفی اسناد نقد انعامات پیش کئے گئے۔ اس کے علاوہ 28 نقد انعامات اسپورٹس کے افراد کو اور تیرہ ایوارڈ کلچر فنکاروں کو دیئے گئے۔ ساتھ میں توصیفی سند بھی دی گئیں۔ ان لوگوں کو بین وزارتی اور آل انڈیا سول سروسز ٹورنامنٹوں میں ان کی نمایاں کارکردگی کے لئے انعامات دیئے گئے۔

*****

 

U.No:6572

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1834618) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Punjabi