وزارت دفاع

وزیر دفاع نے جموں وکشمیر کے محازی علاقوں کے دورے کے دوران سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا


انھوں نے دشوار حالات میں بے جوڑ جرأت اور جوش وخروش کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی تعریف کی

ہندوستان اپنے اتحاد اور سالمیت میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے گا:جناب راج ناتھ

Posted On: 16 JUN 2022 4:08PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے سولہ جون 2022 کو جموں وکشمیر کے محازی علاقوں کا دورہ کیا اور سرحد سے لگے علاقوں میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف ، شمالی کمان لفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی ، جی او سی ، پندرہویں کور لفٹیننٹ جنرل اے ایس اوجلا اور جی او سی، 19 ویں انفینٹری ڈویژن، میجر جنرل اجے چاند پودیا، رکشا منتری کے ہمراہ تھے اور انھوں نے مسلح افواج کی کارروائیوں کی تیاریوں کے بارے میں بتایا۔

بعد میں جناب راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج باڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف)، سنٹرل ریزرو پولیس فورس،(سی آر پی ایف)، اور جموں وکشمیر پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی۔ اہلکاروں کو خطاب کرتے ہوئے انھوں نے جوانوں کے حوصلے اور ہمت کو سراہا جو دشوار حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں پوری ہمت اور لگن سے انجام دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ جوان اپنے حوصلے اور ہمت سے عوام، خصوصا جوانوں کے دلوں میں قوم کے تئیں فخر کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے پڑوسی نے ہمیشہ ہندوستان مخالف سرگرمیاں کی ہیں۔ ریاست میں ماضی میں دہشت گردانہ کارروائیاں ہوتی رہیں۔ مسلح افواج، بی ایس ایف ، سی آر پی ایف اور جے اینڈ کے پولیس کی انتھک کوششوں سے حالیہ دنوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں قابل ذکر کمی آئی ہے۔ پاکستان نے ہندوستان کو کئی طرح سے نقصان پہنچائے۔ یہاں کا امن وامان تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن ہماری سیکورٹی فورسز ملک کے لئے ایک ایسی ڈھال ہیں کہ جو ان سے ٹکرائے گا وہ خود ہی جان سے جائے گا۔ ملک کو ہمارے جوانوں پر پورا بھروسہ ہے جو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

اس بات کو دوہراتے ہوئے کہ ہندوستان ایک امن پسند ملک ہے ، جس نے وسودھیو کٹمباکم (پوری دنیا ایک خاندان ہے) کا پیغام دیا ، جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم نے کسی بھی ملک کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی ہے اور نہ ہی ہم نے کسی کی ایک انچ بھی زمین  ہتھیائی  ہے۔ انھوں نے تاہم قوم کو یقین دلایا کہ اگر کبھی کسی نے ہمارے ملک کے اتحاد اور سالمیت کو زک پہنچانے کی کوشش کی تو ہماری مسلح افواج منہ توڑ جواب دیں گی۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مسلح افواج مستقبل میں بھی ہر آزمائش کا کامیابی سے سامنا کریں گی اور ان کی جرأت اور طاقت ملک کا زرین مستقبل تحریر کرے گی۔

****

 

U.No:6560

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1834614) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil