محنت اور روزگار کی وزارت

مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اینگل میں ای ایس آئی سی ہاسپٹل اور جھارسگدا میں سب ریجنل آفس کا افتتاح کیا


ہاسپٹل سے اینگل اور اس کے قریبی اضلاع کے تین لاکھ سے زیادہ افراد مستفید ہوں گے

ہمارے کارکنوں میں ہنرمندی کے فروغ کے لئے لیبر اور ہنر مندی کی وزارتیں ساتھ مل کر کام کررہی ہیں:جناب دھرمیندر پردھان

بھونیشور، جاج پور اور پارا دیپ میں تین نئے  ای ایس آئی سی  اسپتال بنائے جائیں گے: وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی

Posted On: 15 JUN 2022 4:57PM by PIB Delhi

وزیر اعظم مودی کی بصیرانہ قیادت کے تحت حکومت نے گزشتہ آٹھ برسوں میں قوم کے تئیں کئی حصولیابیوں کی داستان رقم کی ہے اور اینگل میں ای ایس آئی سی ہاسپٹل کا افتتاح ان میں سے ایک حصولیابی ہے۔ اینگل اور جھاڑسگدا میں کئی صنعتیں ہیں اور کارکنوں کی بھی کافی بڑی تعداد ہے، حکومت کا فرض ہے کہ ان کی بہبود کو یقینی بنائے لہذا یہ اسپتال اور سب ایجنل آفس اس ذمہ داری کو پورا کریں گے۔ تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے یہ بات کہی۔

آج اینگل میں اسپتال کا باقاعدہ طور سے افتتاح کرتے  ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ اڑیسہ کے عوام کے لئے سنجیونی ہے اور کووڈ عالمی وبا کی دوسری لہر کے دوران یہاں بہت سی قیمتی جانوں کو بچایا گیا۔

وزیر موصوف نے لیبراور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی کے ہمراہ آج جھاڑسگدا میں ای ایس آئی سی کے سب ریجنل آفس کا بھی افتتاح کیا۔ اس اسپتال سے اینگل اور اس سے ملحقہ اضلاع کے تین لاکھ سے زیادہ لوگ خصوصی طبی سہولیات سے فائدہ اٹھاسکیں گے جبکہ جھاڑسگدا کے سب ریجنل آفس سے اڑیسہ کے تیرہ اضلاع کے دولاکھ کے قریب کارکنوں کو فائدہ پہنچے گا۔

گزشتہ آٹھ برسوں میں حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ مودی حکومت نے رائلی کی شرط کو ڈسٹرکٹ منرل فنڈ اسکیم سے بدل دیا ہے جس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ معدنیات سے مالامال اضلاع کو ترقی کے لیے براہ راست مرکزی حکومت سے رقومات ملیں۔ جناب پرددھان نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے گزشتہ آٹھ برسوں میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت میں تقریبا پچاس فی صد کا اضافہ کیا ہے۔

وزیر موصوف نے ای شرم ڈیٹا بیس کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مندی کے فروغ اور لیبر اور روزگار وزارت لیبر فورس کو ہنرمندی کی تربیت دینے کے لئے ساتھ کام کررہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ای شرم کے ذریعہ مرکز نے اب تقریبا 27 کروڑ رجسٹرڈ کارکنوں کی معلومات اکھٹا کرلی ہیں اور اس ڈیٹا بیس کو اب ان کے فائدوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ جس میں مختلف سماجی بہبود کی اسکیمیں اور ہنر مندی کے فروغ کی ٹریننگ شامل ہے۔

افتتاح میں شامل محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے کہا کہ تین نئے ای ایس آئی سی اسپتالوں کو مرکز سے منظوری مل گئی ہے۔ یہ ہیں۔ 150 بستروں والا اسپتال بھبنیشور میں، سو بستروں والا اسپتال جاج پور میں ڈبری میں اور 30 بستروں والا اسپتال پارادیپ میں۔

ای شرم اقدام کے بارے میں جناب تیلی نے کہا کہ اڑیشہ کے 1.5 کروڑ کارکنوں سمیت 27 کروڑ کارکنوں نے خود کو رجسٹرڈ کرالیا ہے اور سوشل سیکٹر کے بہت سے فائدے انھیں ملنے لگے ہیں۔ جناب تیلی نے پی ایم شرم یوگی مان دھن یوجنا کا  بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایک نئی سہولت شروع کی گئی ہے جس کے ذریعہ گھریلو خادماؤں جیسی غیر منظم شعبے کی کارکنوں کے آجر متعلقہ کارکنوں کے لئے پنشن میں اپنا حصہ دے سکیں گے۔

لیبر اور ای ایس آئی کے وزیر مملکت جناب سری کانت ساہو، ایم پی جناب مہیش سوہو ، جناب سریش پجاری اور ڈی جی ای ایس آئی سی جناب ایم ایس بھاٹیا اس موقع پر موجود تھے۔

****

U.No:6530

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1834419) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Odia