کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈبلیو ٹی او اصلاح پر موضوعاتی سیشن میں عالمی تنظیم تجارت کے 12ویں وزارتی سطح کے اجلاس میں جناب پیوش گوئل کا بیان

Posted On: 15 JUN 2022 6:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15جون؍2022

ڈبلیو ٹی او اصلاحات پر موضوعات سیشن کے دوران جنیوا میں عالمی تنظیم تجارت کے 12ویں وزارتی سطح کے اجلاس میں کامرس و صنعت اور صارفین ، غذا و عوامی تقسیم نظام اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ذریعے دیئے گئے بیان کا بنیادی متن اس طرح ہے:

’’ہم سب متفق ہیں کہ عالمی تنظیم تجارت کا بنیادی مقصد اس میکانزم  کی شکل میں کام کرنا ہے، جس کے ذریعے وہ بین الاقوامی کاروباری ممبروں، خاص طور سے ترقی پذیر ممالک اور ایل ڈی سی کی اقتصادی ترقی کی حمایت کا بہترین ذریعہ بن سکتا ہے۔

ہمیں اصلاحات کی ضرورتوں کو خاص طور سے اپیل والی اِکائیوں میں بحران کو اولیت دینے کی ضرورت ہے، جس کا کام کاج زیادہ شفاف اور مؤثر ہونا چاہئے۔عالمی تنظیم تجارت میں اصلاح کے لئے تجاویز کی تعداد کے نتیجے میں ادارہ جاتی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی ہوسکتی ہے، جس سے ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے خلاف سسٹم کو قدر ٹیڑھا کرنے کا جوکھم بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

اس لیے بلا امتیاز پیش بندی اورشفافیت کے اُصول بہت اہم ہے۔عام اتفاق رائے سے فیصلہ لینے کی روایت اور کثیر رخی کاروباری سسٹم میں پنہا ترقی کی تئیں عہد بندی ضروری ہے۔

ایسی تمام اصلاحات میں ہمیں یہ یقینی بنانا چاہئے کہ کثیر رخی ضابطہ بنانے کے عمل کو نہ تو  درکنار کیا جائے اور نہ ہی کمزور کیا جائے۔

اسپیشل اینڈ ڈفرینشیل ٹریٹمنٹ (ایس اینڈ ڈی)تمام ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک پنہا معاہدہ ہے اور  اس پر کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کے درمیان کی خلیج دہائیوں بعد بھی کم نہیں ہوئی ہے، بلکہ حقیقت میں کئی معاملوں میں یہ کچھ زیادہ چوڑی ہوگئی ہے۔اس لئے ایس اینڈ ڈی التزام کی اہمیت بنی ہوئی ہے۔

ہندوستان ایک مضبوط عالمی تنظیم تجارت اصلاحات اور جدید ایجنڈے کی حمایت کرتا ہے، جو متوازن ، شمولیاتی اور موجودہ کثیر رخی سٹم کے بنیادی اُصولوں کی تحفظ کرتا ہے۔ ہمیں اُرگوےکے دور کے معاہدے میں پوشیدہ موجودہ تضادات کو دور کرنے کے لئے بھی متفق ہونا چاہئے۔

آخر میں، جیسا کہ میں نے کئی ممبروں کی مداخلتوں کو سنا ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہم میں سے زیادہ تر یہ تجویز دے رہے ہیں کہ جنرل کونسل اور اس کی معمول کی اِکائیوں میں اصلاحی عمل جاری ہونا چاہئے، کیونکہ جنرل کونسل کے پاس کام کرنے کا اختیار ہے۔ عالمی تنظیم تجارت کی موجودہ اِکائیوں کے اختیار کو کم کرنے کے مقصد سے اصلاحات پر بات چیت نہیں ہونی چاہئے۔

 

*************

 

 

ش ح- ج ق–ن ع

U. No.6531

 


(Release ID: 1834360) Visitor Counter : 165