امور داخلہ کی وزارت

داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی گئی ’اگنی پتھ یوجنا‘ کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا


جناب امیت شاہ نے کہا کہ اس اسکیم کے ساتھ نوجوانوں کا مستقبل روشن ہوگا اور انہیں مسلح افواج میں شامل ہوکر ملک کی خدمت کرنے کا موقع حاصل ہوگا

یہ اسکیم نوجوان میں صلاحیتیں اور ہنرمندیاں پیدا کرے گی، نیز  اس سے ملک کا دفاعی نظام مضبوط ہوگا

’اگنی پتھ یوجنا‘ ایک انقلابی پہل قدمی ہے، جس کے تحت ساڑھے سترہ برس سے لے کر 21 برس  تک کے نوجوان ایک شفاف ضابطہ کے توسط سے چار برس کے لیے مسلح افواج میں شامل ہوکر ملک کی خدمت انجام دیں گے اور خدمت کی مدت مکمل ہونے پر، انہیں 11.71 لاکھ روپئے کے بقدر کا ٹیکس سے مبرا سروس فنڈ پیکج حاصل ہوگا جو انہیں مالی طور پر بااختیار بنائے گا

’’اگنی پتھ یوجنا‘‘  نوجوانوں کے لیے اپنے اور ملک  کے مستقبل کو تابناک بنانے کا ایک شاندار موقع ہے

بصیرت پر مبنی جناب نریندر مودی کا یہ فیصلہ بھارت کے نوجوانوں کو نظم و ضبط، ہنرمندی، چاق و چوبند رہنے اور مالی طور پر مضبوط بناکر انہیں بااختیار بناتے ہوئے آتم نربھر بنائے گا ، اور حقیقی معنوں میں آتم نربھر بھارت کی بنیاد رکھے گا

Posted On: 14 JUN 2022 4:55PM by PIB Delhi

داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کو روشن بنانے اور انہیں مسلح افواج میں شامل ہوکر ملک کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرنے کے سلسلے میں ’اگنی پتھ یوجنا‘ کا اعلان کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، ’’جناب مودی نے نوجوانوں کو روشن مستقبل فراہم کرنے اور انہیں مسلح افواج میں شامل ہوکر ملک کی خدمت انجام دینے کاموقع فراہم کرنے کے لیے ’اگنی پتھ یوجنا‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ یوجنا نوجوانوں میں صلاحیتیں اور ہنرمندیاں پیدا کرے گی، نیز ملک کے دفاعی نظام کو مضبوط بنائے گی۔ میں اس فیصلے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘

جناب امیت شاہ نے کہا کہ، ’’’اگنی پتھ یوجنا‘ ایک انقلابی پہل قدمی ہے۔ اس کے تحت، ساڑھے سترہ سے 21 برس تک کےنوجوان ایک شفاف ضابطہ کے توسط سے چار برسوں کے لیے مسلح افوان میں شامل ہوکر ملک کی خدمت انجام دیں گے۔ خدمت کی مدت مکمل ہونے پر، انہیں 11.71 لاکھ روپئے کے بقدر کا ٹیکس سے مبرا سروس فنڈ پیکج حاصل ہوگا، جو انہیں مالی اعتبار سے بھی بااختیار بنائے گا۔‘‘

جناب شاہ نے کہاکہ ، ’’اگنی پتھ یوجنا‘‘  نوجوانوں کے لیے اپنے اور ملک  کے مستقبل کو تابناک بنانے کا ایک شاندار موقع ہے۔ بھارت کے نوجوانوں کو نظم و ضبط، مہارت، چاق و چوبند رہنے اور انہیں مالی اعتبار سے مضبوط بناکر انہیں بااختیار بناتے ہوئے آتم نربھر بنانے کے سلسلے میں جناب نریندر مودی کے ذریعہ لیا گیا بصیرت پر مبنی یہ فیصلہ حقیقی معنوں میں آتم نربھر بھارت کی بنیاد رکھے گا۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6489



(Release ID: 1833975) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Manipuri , Gujarati , Tamil