سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

راجستھان میں مشرقی مغربی  راہداری کے این ایچ - 76 پر کوٹا بائی پاس پر دریائے چمبل کے پار ایک کیبل اسٹیڈ پل کی تعمیر اور دیکھ بھال کا پروجیکٹ مکمل

Posted On: 14 JUN 2022 12:02PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل و شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ راجستھان میں مشرقی مغربی راہداری کے قومی شاہراہ  -  76 پر کوٹا بائی پاس پر دریائے چمبل کے پار ایک کیبل اسٹیڈ پل کی تعمیر اور دیکھ بھال کا پروجیکٹ  مکمل ہو گیا ہے۔

ٹویٹس کی ایک سیریز میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں حکومت ہمارے ملک میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ دریائے چمبل پر 1.4 کلومیٹر لمبا کیبل اسٹیڈ پل تقریباً 214  کروڑ  روپے کے کل  سرمایہ  جاتی اخراجات

( CAPEX )سے بنایا گیا ہے    اور اس کا  افتتاح وزیر اعظم نے 2017 میں  کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013JCR.jpg 

انہوں نے کہا کہ یہ پل کوٹہ بائی پاس کا حصہ ہے اور پوربندر (گجرات) سے سلچر (آسام) تک مشرقی-مغربی راہداری کا حصہ ہے۔ یہ پل ایک جدید ترین نظام کے ساتھ بنایا گیا ہے جو کہ انتہائی ٹریفک کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  یہ پُل جام کے حالات اور شدید بارشوں، آندھیوں، طوفانوں سے نمٹنے  کی صلاحیت رکھتا  ہے اور یہاں تک کہ زلزلے کی اطلاع کے نظام  سے بھی لیس ہے جو پل کے کنٹرول روم کو بھیجی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پل کی کیبلز ایرو ڈائنامک نوعیت کی ہیں اور طوفانی ہواؤں میں متاثر نہ ہونے  کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

وزیر  موصوف نے کہا کہ جنگلی جانوروں  کو پریشان ہونے سے روکنے کے لیے پل کے دونوں طرف 700 میٹر کی لمبائی میں تقریباً 70 فیصد وزیبلٹی یا بصری صلاحیت کے ساتھ 7.5 میٹر نوائز بیریئر (شور  کو روکنےکی صلاحیت)نصب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف راجستھان کے ہڈوتی علاقے کے رہائشیوں کو فائدہ ہوا ہے بلکہ اس سے کوٹا شہر میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں تعاون  ملے گا۔

*************

ش ح۔  ش ت  ۔ ج

UNO-6464

 



(Release ID: 1833741) Visitor Counter : 115