سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

آندھرا پردیش میں چتّوڑ سے ملّاورم تک قومی شاہراہ نمبر 140 کی چھ قطاروں کا پروجیکٹ 30 ستمبر 2022 تک مکمل ہو جائے گا

Posted On: 13 JUN 2022 4:23PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی ٹیم #نئے ہندوستان کو 'بنیادی ڈھانچے کا عالمی مرکز' بنانے کے لئے یک سوئی سے ساتوں دن چوبیسوں گھنٹے سرگرمِ عمل ہے۔ لگاتار ٹوئٹس کے ذریعہ انہوں نے کہا کہ مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے آندھرا پردیش کے چتّوڑ سے ملّاورم تک قومی شاہراہ نمبر 140 کی چھ قطاروں کا پروجیکٹ #بھارت مالا پریوجنا کے تحت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ قومی شاہراہ کا یہ سیکشن چتّوڑ ضلع کے اہم قصبوں یعنی چتّوڑ اور تروپتی کو کانیپکم کے مذہبی مقام کے ذریعے جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لمبائی میں یہ پروجیکٹ کوکلاپلی سے شروع ہوتا ہے اور ملّاورم پر ختم ہوتا ہے۔ یہ  جس میں کاسی پینتلا اور کانیپکم میں 2 ذیلی راہوں، 14 گریڈ سیپریٹروں، 6 بڑے پلوں اور 15 چھوٹے پلوں پر مشتمل ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ پروجیکٹ کی لمبائی مئی 2021 سے آپریشنل ہے اور باقی کام توقع ہے کہ  30 ستمبر 2022 تک مکمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد خطے میں رابطے میں توسیع کے ساتھ سرگرم تبدیلی سامنے آئے گی جس سے اقتصادی سرگرمیوں اور مذہبی سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

****

 

 

U.No:6436

ش ح۔رف۔س 



(Release ID: 1833582) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu