وزارات ثقافت

بھگوان بدھ کی  چار کپلاواستو نشانیاں آج 11 روزہ نمائش کےلئے منگولیا پہنچیں


اولانباتر پہنچنے پر ان مذہبی نشانیوں  کااستقبال عقیدت و احترام کے ساتھ کیا گیا

بھارت  مہاتما بدھ کا امن کا پیغام دنیا تک لے جا رہا ہے: جناب کرن رجیجو

Posted On: 13 JUN 2022 3:00PM by PIB Delhi

بھگوان بدھ کی  چارمقدس  کپلاواستو نشانیاں  آج 11 روزہ نمائش کےلئے منگولیا پہنچیں ،جن کے ساتھ 25رکنی وفد ہے،جس کی قیادت قانون  اور انصاف  کے وزیر  جناب کرن ریجیجو کررہے ہیں۔ان مقدس مذہبی نشانیوں  کا خیر مقدم منگولیا  کی وزیر ثقافت ایچ ای  محترمہ نومین چنبٹ ،ایم پی / انڈیا  منگولیا فرینڈ شپ گروپ کی  چیئرپرسن  محترمہ سارانچی میگ ،منگولیا کے صدر کے مشیر جناب کھامبانعمان خان  اور دیگر معززین کے علاوہ بڑی تعداد میں بدھ بھکشوؤں نے پوری عقیدت و احترام کے ساتھ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DOB8.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020XPJ.jpg

 

اس موقع پر انصاف اور قانون کے وزیر جناب کرن ریجیجو  نے کہا کہ  بھارت اور منگولیہ کے درمیان تاریخی تعلقات  ان نشانیوں  کے بھارت سے منگولیا آنے کے بعد  مزید مضبوط ہوں گے۔

مرکزی وزیر نے  مزید کہا کہ  اس وفد کے ذریعہ  بھارت بھگوان بدھ کے  امن کے پیغام کو  دنیا تک لے جارہا ہے۔

مرکزی وزیر نےیہ بھی بتایا کہ  گنڈن مونیسٹری میں  بھگوان بدھ کے   مرکزی  مجسمہ کو 2015 میں وزیراعظم مودی نے  منگولیا کے لوگوں کو تحفہ میں دیا تھا ،جو 2018 میں نصب کیا گیا ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FK0R.jpg

مرکزی وزیر  نے یہ بھی کہا کہ منگولیا کے عوام کا بھارت کے ساتھ ایک مضبوط رشتہ ہے اور وہ بھارت کو دانش مندی کے ایک ذریعہ کے طورپر دیکھتے ہیں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004JV3M.jpg

اس کے بعد مقدس مذہبی نشانیوں  کا گینڈن  مونیسٹری میں بدھ مت کے نعروں اور پوجا ارچنا کے ساتھ استقبال کیا گیا۔بھگوان  بدھ کی  مقدس نشانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کےلئے بڑی تعداد میں لوگ  جمع ہوئے۔ان نشانیوں  کی آئندہ 11 روزہ نمائش کے دوران محفوظ رکھنے کےلئے انہیں  گینڈن مونیسٹری کے  بدھ بھکشوؤں کی موجودگی میں گینڈن مونیسٹری کو سونپا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005MWYX.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006WV0W.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007JKNZ.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008O9ZL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009PLWB.jpg

 

 

قبل ازیں  کل شام  مقدس نشانیوں  کوروایتی تقریبات کے بعد  وفد کے ساتھ دہلی سے روانہ کیا گیا۔ یہ مذہبی  نشانیاں   وزارت ثقافت کے قومی عجائب گھر میں رکھی گئی خصوصی  22 نشانیوں  میں سے  ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010DEIB.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011EPZC.jpg

******

 

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:6437



(Release ID: 1833553) Visitor Counter : 168