وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

وزارت خزانہ کے مشہور  ہفتہ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی اختتامی تقریب ہفتہ کو گوا میں منعقد ہوگی


’دھروہر‘ – کسٹم اور جی ایس ٹی کا قومی عجائب گھر، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن  قوم کو وقف  کریں گی

Posted On: 10 JUN 2022 2:51PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کا ’آزادی کا امرت مہوتسو  کا مشہور ہفتہ ، ہفتہ کو اختتام پذیر  ہوگا ، جس میں   وزارت  خزانہ  اور  کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیر  محترمہ نرملا  سیتارامن  گوا میں منعقد  ہونے والی اختتامی  تقریبات  میں شرکت کریں  گی۔  اس پروگرام میں مرکزی  بورڈ برائے  بالواسطہ ٹیکسز اور کسٹمز (سی بی آئی سی)، مرکزی بورڈ  برائے بلا واسطہ  ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی)، محصولات  ، اقتصادی امور اور مالیاتی خدمات کے ذریعہ دکھائے جانے والے کئی تقریبات  شامل ہوں گی ۔

دن کے  پہلے  پروگرام میں  پنجی میں قومی عجائب گھر برائے  کسٹمز اور جی ایس ٹی کو وقف کیا جائے گا ،جس کے بعد جی ایس ٹی گیلری کا افتتاح ہوگا۔ ’دھاروہر‘ کے نام سے ایک مختصر فلم بھی دکھائی جائے گی۔

بیداری پیدا کرنے اور لوگوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں ٹیکس خواندگی پھیلانے کی غرض  سے ، سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز نے کچھ دلچسپ ’کھیل  کے ذریعہ  سیکھیں‘پروڈکٹس تیار کیے ہیں ۔ وزیر خزانہ اس سیریز کے تحت بورڈ گیمز، تھری ڈی  پہیلیاں  اور مزاحیہ کتابوں کا ایک سیٹ لانچ کریں گی۔

ایک کھیل’سانپ اور سیڑھی‘کا مقصد چھوٹے بچوں کو ٹیکس کے بارے میں تعلیم دینا ہے۔ اسی طرح ایک 3 ڈی پہیلی ’انڈیا گیٹ‘ کا مقصد بھی بچوں اور نوجوانوں کو ٹیکس کی ادائیگی کے تصور سے دلچسپ انداز میں متعارف کرانا ہے۔ آمدنی اور ٹیکس کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے ڈیجیٹل کامک کتابوں کی  ایک سیریز بھی جاری کی جائے گی۔

اس موقع پر، آزادی کے  امرت مہوتسو پر ایک مختصر ویڈیو  فلم بھی لانچ کی جائے گی جس میں ملک کی ترقی میں ٹیکسوں کے تعاون اور براہ راست ٹیکس کے شعبے میں کی گئی اصلاحات کو دکھایا جائے گا۔

اے  کے اے ایم   کا ایک  اہم موضوع  ’’75 پر  عزم  مصمم‘‘ ہے۔ اسی مناسبت سے محکمہ مالیاتی خدمات کی طرف سے ’’عہد‘‘ کے عنوان سے ایک میوزیکل ویڈیو جاری کیا جائے گا۔ اس ویڈیو میں، ہندوستانی مالیاتی خدمات کے شعبے  کے  لوگ عوام اور قوم کی خدمت کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

محکمہ ڈاک کے تعاون سے، اقتصادی امور کے محکمے کا بجٹ ڈویژن اپنی مرضی کے مطابق مائی اسٹامپ کے البم، ایک خصوصی کور، اور گزشتہ 75 سالوں میں ہندوستانی معیشت میں مرکزی بجٹ کی شراکت کو اجاگر کرنے والے ایک بروشر کی ریلیز کا اہتمام کرے گا۔ تقریب کے دوران مرکزی بجٹ کے آزادی سے لے کر اب تک کے سفر کو پیش کرنے والی ایک مختصر فلم بھی ریلیز کی جائے گی۔

اختتامی تقریب کی ایک اور خاص بات پوری ساحل  پر معروف ریت آرٹسٹ سدرسن پٹنائک کے ذریعہ سینڈ آرٹ کا ورچوئل افتتاح ہوگا۔ سینڈ آرٹ کا  موضوع  ’قوم کی ترقی کے لیے ٹیکس‘ پر مبنی ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو اور مشہور ہفتہ کے بارے میں

آزادی کا امرت مہوتسو حکومت ہند کی آزادی کے 75 سال اور اس کے لوگوں، ثقافت اور کامیابیوں کی شاندار تاریخ کا جشن  منانے کی ایک پہل ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کا سرکاری سفر 12 مارچ 2021 کو شروع ہوا ،جس  میں  آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے لیے 75 ہفتوں کی الٹی گنتی شروع  ہوئی۔

وزارت خزانہ نے 6 سے 11 جون تک اپنے شاندار ہفتہ کو کئی پروگراموں کے ساتھ منایا جس میں مختلف شہریوں پر مرتکز اقدامات کا آغاز، مالی خواندگی کے پروگرام، لیکچر سیریز، سیمینارز اور سمپوزیا، منشیات کے خاتمے کے دن منانا، سائیکل ریلیاں وغیرہ شامل تھے۔ آئیکونک ویک کے دوران منعقد ہونے والے پروگرام   میں  ایک ای- کافی ٹیبل بک  بھی  شامل  ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ک۔ ق ر۔

 U-6426


(Release ID: 1833489) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil