وزارت خزانہ
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے گوا میں دھروہر - کسٹم اور جی ایس ٹی کا قومی عجائب گھر قوم کو وقف کیا
Posted On:
11 JUN 2022 4:51PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے 6 سے 12 جون تک منائے جانے والے وزارت خزانہ کے آزادی کے امرت مہوتسو کے مشہور ہفتے کے ایک حصے کے طور پر آج گوا میں دھروہر - کسٹم اور جی ایس ٹی کے قومی عجائب گھر کو قوم کے نام وقف کیا۔ موقع کیتقریب منفرد انداز میں منائی گئی۔ وزیر خزانہ نے صدیوں پرانی موروثی عمارت میں نصب سنگل راک آرٹ سے سنہری ریت کو ہٹایا جسے عجائب گھر میں رکھا گیا ہے۔ دو منزلہ 'بلیو بلڈنگ' جو پہلے گوا میں پرتگالی حکمرانی کے دوران الفانڈیگا کے نام سے مشہور تھی پنجی میں دریائے مانڈوی کے کنارے 400 سال سے زیادہ عرصے سے کھڑی ہے۔
مملکتی وزیر خزانہ جناب پنکج چودھری اور گوا کی حکومت کے ٹرانسپورٹ، سیاحت اور پنچایت کے وزیر جناب مووین گوڈینو اس موقع کی تقریب میں موجود تھے۔
دھروہر ملک میں اپنی نوعیت کے عجائب گھروں میں سے ایک ہے۔ جو نہ صرف ہندوستانی کسٹمز کے ذریعے ضبط کردہ نوادرات کی نمائش کرتا ہے بلکہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے کام کے مختلف پہلوؤں کو بھی سامنے لاتا ہے۔ یہ وہ کام ہیں کو ملک کی اقتصادی سرحدوں، اس کے ورثے، نباتات اور حیوانات اور معاشرے کی حفاظت کرتے ہوئے انجام دئیے گئے ہیں۔
'ہیریٹیج' میں 8 گیلریاں ہیں: تعارفی گیلری، ٹیکزیشن ہسٹری گیلری، ہماری اقتصادی محاذی سرپرستی کی گیلری، ہمارے فن اور ورثے کے محافظ، نباتات اور حیوانات کے محافظ، ہماری سماجی بہبود کے محافظ، بالواسطہ ٹیکسوں کا سفر - سالٹ ٹیکس جی ایس ٹی اور جی ایس ٹی گیلری۔
دھروہر میوزیم کی ٹور ڈی فورس ایک انوکھی 'بیٹل آف وٹس' گیلری ہے جو اسمگلروں اور کسٹمز افسران کے درمیان دماغی جنگ کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ گیلری قدیم سکّوں، مجسموں، خطرے سے دوچار جنگلی حیات، ہتھیاروں اور ضبط شدہ منشیات پر مشتمل ہے۔ میوزیم محکمے کے برسوں کے کام کاج میں جھانکنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے کہ طریقہ کار میں تبدیلی لاتے ہوئے ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ کس طرح قوم کی خدمت بھی کی گئی۔
نمائشوں میں قابل ذکر آئینِ اکبری کا مخطوطہ ہے جسے ہندوستانی کسٹمز نے روکسول میں ہند-نیپال سرحد پر پکڑا تھا۔ علاوہ ازیں کورکشیتر کے امین ستونوں کی نقل، قرون وسطیٰ کے فلکیاتی آلات، ضبط شدہ دھات اور پتھر کے نوادرات، ہاتھی دانت کی اشیاء اور جنگلی حیات کی اشیاء شامل نمائش ہیں۔
جی ایس ٹی گیلری دھروہر میوزیم میں بالکل نیا اضافہ ہے۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے یہ جی ایس ٹی گیلری ہمیں دو دہائیوں پر محیط جی ایس ٹی کے طویل اور مشکل سفر سے گزارتی ہے۔ اٹل بہاری واجپئی حکومت کی طرف سے 2000 میں جی ایس ٹی پر بات چیت شروع کرنے کے بعد یکم جولائی 2017 کو جی ایس ٹی کی شکل میں اصلاح شدہ مربوط بالواسطہ ٹیکس متعارف کرانے کی راہ ہموار ہوئی۔
میوزیم کے ایک ای کیٹلاگ میں متعلقہ معلومات کے ساتھ میوزیم میں آویزاں مختلف اشیاء کی ہائی ریزولیوشن تصویریں شامل ہیں۔ یہ ای کیٹلاگ کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے ڈاؤن لوڈ کے قابل ہے جو نہ صرف دیکھنے والوں کے لئے بلکہ آثار قدیمہ اور قدیم تاریخ کے اسکالروں کے لئے بھی ایک ریڈی ریکونر کے طور پر کا کام کرے گا۔
'دھروہر' ہندوستان کے سیاحتی نقشے میں ایک اہم اضافہ اور گوا میں لازمی طور دیکھے جانے کے قابل ایک پرکشش مقام ہے۔
****
Follow us on social media: @PIBMumbai /PIBMumbai /pibmumbai pibmumbai[at]gmail[dot]com
U.No:6393
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1833325)
Visitor Counter : 143