امور داخلہ کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد ، گجرات میں انڈین نیشنل اسپیس پرموشن اینڈ اتھارائزیشن سنٹر (اِن۔ اسپیس) ہیڈ کوارٹرز کا افتتاح کیا

Posted On: 10 JUN 2022 6:58PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امیت شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے

آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہاتھوں ہیڈکوارٹرز (اِن۔ اسپیس) کے افتتاح کے ساتھ ہندوستان نے خلاء کے شعبے میں ایک زبردست سنگ میل طے کیا ہے

دو برس قبل وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خلاء کے میدان میں ہندوستان اور اسرو کی حصولیابیوں کے عملی طور پر استعمال اور نجی کمپنیوں ،اسٹارٹ اپس کو خلاء کے شعبے میں نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے ایک ایکو سسٹم تیار کرنے کا خواب دیکھا تھا

اس سے ہندوستانی خلاء کے شعبے میں بے پناہ امکانات کا دروازہ کھلے گا اور ہندوستان میں خلا ء کا شعبہ ہماری معیشت میں زبردست کردار ادا کرے گا

آج ہم اپنی آزادی کے 75 ویں سال میں ہیں لیکن 2014 سے پہلے کی سرکاروں نے اس قدر پالیسی سازی نہیں کی جتنا کہ انھیں کرنا چاہئے تھا

ایسے بہت سے شعبے ہیں جہاں سازگار پالیسی نہ ہونے کے سبب عوام، سوسائٹی  اور تکنیکی ماہرین اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ نہ کرسکے

2014 میں وزیر اعظم کی حیثیت سے ذمہ د اریاں سنبھالنے کے بعد سے جناب مودی جو سب سے بڑی تبدیلی لائے وہ یہ تھی کہ حکومت ہند نے بہت سے شعبوں میں پالیسی وضع کرکے اور اس کے مطابق پروگرام تیار کرکے امکانات کے دروازے کھولے

عوامی بہبود سے متعلق پالیسیاں اور پروگرام اس طرح سے تیار کئے گئے کہ ہندوستان کی مارکیٹ نئے شعبوں کے لئے کھلی اور ہندوستانی نوجوانوں کو بھی ایک ایسا پلیٹ فارم ملا جہاں سے وہ دنیا کے نوجوانوں کے مقابلے پر آسکتے ہیں

آج وزیر اعظم کے دست مبارک سے افتتاح کیاگیا ۔ اِن۔اسپیس ہیڈ کوارٹرز خلاء کے شعبے میں ہمارے لئے بے پناہ امکانات پیدا کرے گا

اکیسویں صدی کا ہندوستان جس نظریئے کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے اور اور جو اصلاحات کررہا ہے اس کی بنیاد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہندوستانی عوام کی صلاحیتوں اور امکانات میں غیر متزلزل اعتماد ہے

جناب مودی کا خلاء کے سیکٹر، خلاء  کی ٹیکنالوجی اور اسپیس  ایپلیکیشن کے استعمال اور جنگی سرگرمیوں میں اس کے استعمال کا ویژن ہے اور آج کا پروگرام اس ویژن کی ہی ایک کڑی ہے

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر نے جناب نریندرمودی کے ایک جملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج خلاء کے شعبے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ صلاحیت پر بندشیں نہیں ہونی چاہئیں خواہ یہ صلاحیت سرکاری سیکٹر میں یا نجی سیکٹر میں ہو

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد، گجرات میں انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھارائزیشن سنٹر(ان۔ اسپیس) کے ہیڈکوارٹرز کا افتتاح کیا۔ امور داخلہ او ر تعاون کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ اور گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر پٹیل سمیت کئی اکابرین اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر اپنی تقریر میں جناب امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دست مبارک سے ہیڈ کوارٹرز (اِن۔ اسپیس) کے افتتاح کے ساتھ ہندوستان نے  خلاء کے شعبے میں ایک زبردست سنگ میل طے کرلیا ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے سال میں ہندوستان اور اسرو نے اب تک جو بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں، انھیں بنیادی سطح پر عمل میں لایا گیا ہے اور نجی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو بھی ساتھ لایا گیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دو برس قبل خلاء کے میدان میں زبردست پیش قدمی کرنے کے لئے ایکو سسٹم تیار کرنے کا ویژن پیش کیا تھا، جس کے تحت خلا کے شعبے میں بڑی اصلاحات کی گئیں۔ اب دروازے کھلیں گے اور ہندوستان کی خلاء کی صنعت ہماری معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج ہم آزادی کے 75 ویں سال میں ہیں لیکن 2014 سے پہلے کی حکومتوں نے پالیسی سازی میں اتنا کام نہیں کیا جتنا انھیں کرنا چاہئے تھا۔ سازگار پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے شعبوں میں ہندوستانی عوام، سوسائٹی اور تکنیکی ماہرین کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع نہیں مل سکا۔ 2014 میں وزیر اعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد جناب مودی نے سب سے بڑی تبدیلی یہ کی کہ حکومت نے مختلف شعبوں میں پالیسی وضع کی اور اس کے مطابق پروگرام تیار کئے اور خلاء کا شعبہ ان میں سے ایک ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئی ڈرون پالیسی، نئی ہیلتھ پالیسی جسے آیوشمان بھارت سے جوڑا گیا ۔ میک ان انڈیا کے ذریعہ مال کی تیاری کے مراکز کا قیام، اسٹینڈ اپ انڈیا، اسکل انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، اڑان، آتم نربھر بھارت، پی ایل آئی اسکیم اور متعدد پالیسیاں اور پروگرام مثلا مشن سوچھ بھارت، نیشنل پالیسی آن الیکٹرونکس ، ڈی بی ٹی، سولبھ بھارت ، مشن شکتی، جی ایس ٹی کا آغاز اور اسمارٹ سٹی۔ یہ سب اس طرح سے تیار کئے گئے کہ ہندوستانی مارکیٹ کو نئے شعبوں اور نوجوانوں کے لئے کھولا گیا۔نوجوانوں کو بھی ایک ایسا پلیٹ فارم ملا جہاں سے وہ دنیا کے نوجوانوں سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔ آج وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح ہونے والا اِن ۔ اسپیس ہیڈ کوارٹرز خلاء کے شعبے میں ہمارے لئے بہت سے امکانات پیدا کرنے کا کام کرے گا۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ 21 ویں صدی کا ہندوستان جس نظریئے کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے اور جو اصلاحات کی جارہی ہیں، اس کی بنیاد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا اپنے لوگوں کی صلاحیتوں پر غیر متزلزل اعتماد ہے۔ انھوں نے بھروسہ ظاہر کیا کہ یہ پروگرام خلاء کے شعبے میں ہندوستان کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ جناب مودی نے خلاء کے سیکٹر خلاء سے متعلق ٹیکنالوجی اور اسپیس ایپلیکیشن کے جنگی سرگرمیوں میں استعمال کا ویژن رکھا تھا، اور آج کا پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے استعمال کئے ہوئے ایک جملے کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج خلاء کے شعبے میں اس بات کی ضرورت ہے کہ صلاحیتوں پر بندش نہ ہو خواہ یہ صلاحیت سرکاری سیکٹر میں ہو یا نجی سیکٹر میں۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہاں سے پرائیویٹ سیکٹر کے ٹیلنٹ کو بھی ایک پلیٹ فارم اور مدد حاصل ہوگی اور ان کی کھوج کو بنیادی سطح تک لے جایاجاسکے گا۔

****

U.No:6367

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1833133) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Marathi , Bengali