نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلوں کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کھیلو انڈیا کبڈی چیمپئنز سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "ہریانہ ایک مقام کے طور پر نہایت مناسب ہے کیونکہ یہاں کھیلوں کا کلچر بہت مضبوط ہے"

Posted On: 07 JUN 2022 8:24PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج ایس بی آئی کھیلو انڈیا یوتھ گیمز(کے وائی آئی جی ) 2021 کے نوجوان کبڈی چیمپئنس سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔

 

 

کھیلوں کے وزیر نے پنچکولہ کے تاؤ دیوی لال اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا، جہاں وہ  نہ صرف ہریانہ اور مہاراشٹر کے درمیان لڑکیوں کے فائنل کبڈی مقابلے کو دیکھ کر لطف اندوز ہوئے بلکہ  انہوں نے کے آئی وائی جی کی جیتنے والی کبڈی ٹیموں کو تمغے بھی عطا کئے۔

نوجوان کبڈی کھلاڑیوں سے ملاقات اور انہیں مبارکباد دینے کے بعد، کھیلوں کے مرکزی وزیر نے کے آئی وائی جی خواتین کا والی بال میچ کا فائنل بھی دیکھا اور فائنل میں حصہ لینے والی نوجوان خواتین والی بال کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

 

 

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب  انوراگ ٹھاکر نے کہا، "ہریانہ ایک مقام کے طور پر بہت موزوں ہے کیونکہ یہاں کھیلوں کا کلچر بہت مضبوط ہے۔ ہمارے پاس  باصلاحیت ایتھلیٹس کی کافی تعداد موجود ہے ، جو بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہیں مسلسل  صحیح مواقع فراہم کئے جانے کی ضرورت ہے جو کہ ہم کررہے ہیں ۔

 

 

مرکزی وزیر کے ساتھ ہریانہ کے کھیلوں کے وزیر جناب سندیپ سنگھ اور لانگ جمپ  اور ایتھلیٹکس ورلڈ چمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی تجربہ کار کھلاڑی  انجو بابی جارج بھی تھیں۔

 

*************

 

 

 

ش ح۔ ش ر۔ ف ر

U. No.6344



(Release ID: 1832822) Visitor Counter : 113