ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ضلعی ہنرمندی کے فروغ  کی منصوبہ بندی (ڈی ایس ڈی پی )انعامات   کے دوسرے ایڈیشن  میں 30 ضلعوں کو ہنرمندی کے فروغ میں مثالی منصوبہ بندی  کےلئے  انعامات   سے نوازا گیا


ملک بھر میں 700 ضلعوں میں سے ،467 ضلعوں نے ضلعی ہنرمندی کے فروغ  کی منصوبندی (ڈی  ایس ڈی پی) انعامات  میں حصہ لیا

راجکوٹ،کاچر اور ستارا بالترتیب سب سے بہترین تین ضلع  ہیں

Posted On: 09 JUN 2022 6:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،9جون ،2022

 

ضلعی ہنرمندی کے فروغ کی منصوبہ بندی (ڈی ایس ڈی پی)  میں بہترین کارکردگی کےلئے انعامات کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد آج نئی دہلی میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر   میں کیا گیا ،جہاں  سرفہرست  30 ضلعوں کو ان کی اپنے علاقے میں ہنرمندی کے فروغ میں  بہترین  اختراعی کوششوں کےلئے  انعامات سے نوازا گیا۔حصہ لینے والے تمام  ضلعوں میں سے بالترتیب گجرات میں راجکوٹ،آسام میں کاچر اور مہاراشٹر میں ستارا سرفہرست بہترین تین ضلع رہے۔

30 ریاستوں کے ضلع کلکٹرس، ضلع مجسٹریٹس اور دیگر نمائندوں نے ایوارڈ تقریب میں شرکت کی اور اپنے خیالات اور تجربات کا اشتراک کیا اور اپنے اضلاع میں نچلی سطح پر کئے گئے ہنر مندی کے کام کو پیش کیا۔ تیس اضلاع کا انتخاب کیا گیا، اور درج ذیل تین زمروں میں ایوارڈز دیے گئے:

زمرہ 1 :ضلعی ہنرمندی کے فروغ  میں منصوبندی  میں 8 اعزازات

زمرہ 2 :ضلعی ہنرمندی کے فروغ   میں منصوبہ بندی میں  بہترین کارکردگی  کا سرٹیفکیٹ

زمرہ 3: ضلعی ہنر مندی کے فروغ  میں منصوبہ بندی  کے لیے تعریفی خط

 

اس کے بعد ایک  انٹرایکٹو سیشن  میں ، عہدیداروں نے تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری  کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان، اور ہنر مندی اور صنعت سازی  اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی وزیر مملکت (ایم او ایس)  جناب راجیو چندر شیکھر سے ملاقات کی اور ان کے علاقے میں  ہوئے بہترین طریقوں اور کاموں کا اشتراک کیا۔

جناب  دھرمیندر پردھان نے ضلع کلکٹروں، ضلع مجسٹریٹس اور دیگر عہدیداروں سے کہا کہ وہ ہنر مند افرادی قوت کی مانگ  کی منصوبہ بندی کریں اور مقامی سطح پر ہنر مندی کے فروغ کے اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مندی زندگی بھر کا عمل ہے اور ڈی سیز کو چاہیے کہ وہ ہنرمندی کے فروغ کے پورے تسلسل سے  آگے بڑھائیں اور ضلعی سطح پر اختراعی منصوبہ بندی کے ذریعے ہنرمندی کے ماحول کو مضبوط بنانے کے لیے کام کریں۔

تمام شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے، جناب  دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہنر مندی کے فروغ کے لیے تمام منصوبہ بندی کا مقامی معیشت سے تعلق ہونا چاہیے، اور یہ کہ آتم نر بھر بھارت کا راستہ آتم نربھر  اضلاع کی تعمیر سے ہوتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y8ST.jpg

جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ یہ انعامات  مرکز کے ایک ذیلی ہنر مند ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے ارادے کی عکاسی کرتے ہیں جہاں کثیر ہنر مندی کے مواقع نے ’ویلیج انجینئرز‘ کو جنم دیا اور روزی روٹی کے مواقع میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مندی کی منصوبہ بندی کے پیچھے سائنس اور طریقہ کار کا مقصد ہنر مندی کے متعدد مواقع اور ملازمت کے متعدد کرداروں کو پیدا کرکے مقامی معیشت کو متحرک کرنا ہے۔

ٹکنالوجی کے ذریعہ لائی گئی حالیہ رکاوٹوں کی روشنی میں، دونوں وزراء کی طرف سے اضلاع کو ہنر مندی کی نشوونما کے لیے نیچے سے اوپر کا نقطہ نظر اپنانے کا مشورہ دیا گیا۔

مائیکرو-عمل درآمد کے لیے میکرو پلاننگ کے وزیر اعظم کے وژن کی رہنمائی میں، ڈی ایس ڈی پی ایوارڈز ضلعی منصوبوں کو ریاستی اور قومی سطح کی ہنرمندی کے فروغ  کی منصوبہ بندی کے ساتھ مربوط کرنے میں ڈی ایس سیز  کے لیے ایک رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں۔

اضلاع کی طرف سے کئے گئے کام کی ستائش کرتے ہوئے، ہنر مندی کے فروغ  اور صنعت کاری   کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے کہا کہ اپنے منفرد ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ پر سوار ہوتے ہوئے، ہندوستان وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دنیا کے  ہنر کی راجدھانی بننے کے وژن کو پورا کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ عمر رسیدہ آبادی والے بہت سے ممالک ہنر مند کارکنوں کے لیے ہندوستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، اور عالمی کمپنیاں ہندوستان میں کاروبار شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔ ملک کے نوجوانوں کو ہنر، دوبارہ ہنر اور اپ سکل کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اضلاع اس مشن کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ عالمی منظر نامے پر نظر رکھیں اور اس کے مطابق اپنے ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کو ترتیب دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائی ویلیو ایڈیشن کی معیشت کی تعمیر کے لیے اضلاع کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ تربیت یافتہ نوجوان اس عمل میں تجربہ حاصل کریں۔ انہوں نے ڈی ایس ڈی پی  ایوارڈز کے تمام جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور فعال اور اختراعی منصوبے بنانے میں ان کی بہترین کوششوں کو سراہا۔

جیتنے والے اضلاع میں، راجکوٹ ڈی ایس سی نے ضلع میں ہنر مندی کو بڑھانے کے لیے کئی منصوبے نافذ کیے ہیں۔ معذور افراد (پی ڈبلی ڈی ) کو ہنر مند بنانے پر مضبوط توجہ کے ساتھ، ضلع نے سیکھنے کی معذوری اور ڈسلیکسیا کے شکار لوگوں کی مدد کی ہے۔

مختصر شیلف لائف اور نقل و حمل کی زیادہ لاگت آسام کے کاچھر ضلع کے انناس کے کسانوں کے لیے سپلائی چین چیلنج کا باعث بن رہی تھی، جس کی وجہ سے وہ پھلوں کی بڑی مقدار کو ٹھکانے لگانے اور ذیلی بازاری قیمتوں پر فروخت کرنے پر مجبور تھے۔ مقامی طور پر انناس کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے ایک پروسیسنگ یونٹ قائم کرکے، ڈی ایس سی کاچھر  نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک فوری نتیجہ  نکالا۔ اس سے کسانوں کو ایک بار پھر انناس فروخت کرنے کی لچک اور سودے بازی کی صلاحیت ملی۔

مہاراشٹر کے ستارا  میں، ڈی ایس سی نے ہنر مندی کو مضبوط بنانے، اور آفات سے نمٹنے کے لیے افرادی قوت کو تربیت دینے کے لیے مختلف پروگرام نافذ کیے ہیں۔ ضلع پر  کووڈ کے دوران متاثرہ خواتین کو ہنر مندی کی تربیت کے ساتھ بااختیار بنانے کی ذمہ داری بھی ہے۔

ایم ایس ڈی ای  کی طرف سے ہنر کے حصول اور علم سے آگاہی برائے معاش کے فروغ (سنکلپ ) اسکیم کے تحت جون 2018 میں ڈی ایس ڈی پی ایوارڈز کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ ہنرمندی کی منصوبہ بندی کو فروغ دیا جا سکے، ہنرمندی کے فروغ کے میدان میں اضلاع کی طرف سے کئے گئے غیر معمولی اور اختراعی کام کا اعتراف کیا جا سکے۔ پہلا ڈی ایس ڈی پی  ایوارڈ 2018-19 میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں 19 ریاستوں کے 228 اضلاع نے اس اقدام میں حصہ لیا تھا۔ ان اضلاع کو ایوارڈز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا جن میں اختراعات کو فروغ دینے اور مقامی معاش کو فروغ دینے کے لیے ہنر مندی کی ترقی کے منصوبے شامل تھے۔

ایم ایس  ڈی ای  کا تصور ہے کہ یہ ایوارڈز تمام ڈسٹرکٹ اسکل کمیٹیوں (ڈی ایس سی ) کی حوصلہ افزائی کریں گے اور ضلعی سطح پر ہدف بنائے گئے منصوبوں کو لاگو کرنے کی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ڈی ایس ڈی پی  کے بارے میں بہتر تفہیم کو فروغ دیں گے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد سنکلپ  کے بنیادی اقدام کے اثر کو زیادہ سے زیادہ کرنا ہے، جس کا مقصد ریاستی اور ضلعی سطحوں پر ہنر مندی کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی میکانزم کو مضبوط کرنا ہے۔

آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی کھڑگپور کو ایوارڈ اندراجات کا اندازہ لگانے کے لیے ایویلیویشن پارٹنر کے طور پر چنا گیا۔

 

سنکلپ کے بارے میں

 

روزی روٹی کے فروغ کے لیے ہنر کا حصول اور علم کی آگاہی ("سنکلپ") عالمی بینک کی طرف سے قرض کی امداد کے ساتھ ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے تحت ایک پروگرام ہے۔ اس کا مقصد اداروں کو مضبوط بنانے، بہتر مارکیٹ کنیکٹیویٹی لانے اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کی شمولیت کے ذریعے قلیل مدتی ہنر مندی  کی تربیت کو معیاری اور مقداری طور پر بہتر بنانا ہے۔

 

جدول

 

 

جیتنے والے اضلاع کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

رینکنگ

ریاست

ضلع

1

گجرات

راجکوٹ

2

آسام

کاچھر

3

مہاراشٹر

ستارا

4

کیرالہ

ملپپورم

5

اتراکھنڈ

ردرپریاگ

6

مہاراشٹر

سندھو درگ

7

بہار

گیا

8

چھتیس گڑھ

دنتے واڑا

9

بہار

اراریا

10

اتر پردیش

بہرائچ

11

ہماچل پردیش

منڈی

12

مہاراشٹر

واشم

13

گجرات

پٹن

14

اتراکھنڈ

باگیشور

15

تمل ناڈو

تریپپور

16

اتر پردیش

غازی آباد

17

اتر پردیش

چندولی

18

مہاراشٹر

ٹھانے

19

مدھیہ پردیش

سنگرولہ

20

چنڈی گڑھ

چنڈی گڑھ

21

چھتیس گڑھ

مہاسمند

22

اتر پردیش

سون بدھدر

23

جھارکھنڈ

گریڈیہ

24

گجرات

سریندر نگر

25

کرناٹک

رائے چور

26

مہاراشٹر

سولہ پور

27

کیرالہ

تھریسور

28

آندھرا پردیش

وشاکھاپٹنم

29

آندھرا پردیش

پراکسم

30

ہریانہ

نوح (میوات)

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:6317

 

 



(Release ID: 1832757) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi