وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

پردھان منتری  متسیہ سمپدایوجنا(پی ایم ایم ایس وائی )ڈیش بورڈ کا آغاز

Posted On: 09 JUN 2022 1:44PM by PIB Delhi

ڈجیٹل انڈیا ، ملک کو ڈجیٹل  لحاظ سے بااختیارسماج اورعلم دانش پرمبنی معیشت میں تبدیل کرنے سے متعلق  ویژن کے ساتھ ، حکومت ہند کا ایک اہم پروگرام ہے۔ اس پروگرام میں کثیرالنوع سرکاری وزارتوں اورمحکموں  کا احاطہ کیاگیاہے۔ جس کا مقصد ایک ایسی ‘‘اچھی حکمرانی ’’ کاطرز عمل تیارکرنا ہے ، جو ثبوت اور شواہد  پرمبنی فیصلہ سازی کے مطابق کام کرے گا ۔ یہ ٹیکنولوجی کوبااختیاربنانے سے متعلق وسیلوں کے طورپراستعمال کرنے اورامید اورمواقع کے درمیان فرق کودورکرنے کے ایک آلہ کے طورپر استعمال کرنے سے متعلق وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ویژن کے عین مطابق ہے ۔ ان سب کے پیش نظر، ماہی پروری ، مویشی پروری اورڈیری سے متعلق صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے 7جون  2022کو پی ایم ایم ایس وائی –ایم آئی ایس ڈیش بورڈ کا آغاز کیاہے ۔ا س موقع پرماہی گیری ، مویشی پروری اورڈیری سے متعلق  صنعتوں کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرسنجے کماربل یان ، ماہی گیری ، مویشی پروری اورڈیری سے متعلق صنعتوں  اوراطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرایل موروگن ، ماہی پروری کے محکمے کے سکریٹری جناب جے این سوائن ، ماہی گیری ، مویشی پروری اورڈیری سے متعلق صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری جناب اتل چترویدی ، (بحری ماہی گیری ) کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹرجے بالاجی ، (اندرون ملک ماہی گیری ) کے جوائنٹ سکریٹری جناب ساگرمہرہ اوردیگر سرکردہ عہدیداروں نے شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4556SNWR.png

پی ایم ایم ایس وائی اسکیم (پردھان منتری متسیہ سمپدایوجنا ) کا آغاز مئی 2020 میں کیاگیاتھا۔ اس اسکیم میں 20050کروڑروپے کی اب تک سب سے بڑی سرمایہ کاری کی گئی تھی ۔ اسکیم میں ماہی گیری سے متعلق شعبے پرمرکوز اورمجموعی ترقی پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ جب کہ اس دوران ماہی گیروں ، مچھلی کی کاشتکاری کرنے والے کسانوں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کی سماجی واقتصادی خیروعافیت کو یقینی بنایاگیاہے ۔پی ایم ایم ایس وائی کے تحت مالی سال 22-2020کے لئے اب تک 7242.90کروڑروپے کی کل پروجیکٹ کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے ۔ پی ایم ایم ایس وائی اسکیم کے کثیرالنوع  مقامات کے ساتھ وسیع دائرے کے پیش نظر اورڈجیٹل پرمبنی بنانے کے عمل کی جانب سے پیش قدمی کرنے کے مد نظر ، انتظامات سے متعلق اطلاعاتی نظام (ایم آئی ایس ) قائم کرنا لازمی ہوگیاہے تاکہ ایک واحد پلیٹ فارم پرمجموعی معلومات کو یکجا کیاجاسکے ۔ پی ایم ایم ایس وائی –ایم آئی ایس ڈیش بورڈ کا مقصد ہے ؛1- پی ایم ایم ایس وائی اسکیم سے متعلق سرگرمیوں اور اسکیم میں شرکت کرنے والی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں اسکیم کی پیش رفت پرموثرنگرانی ، 2-اطلاعات کا حکمت عملی پرمبنی استعمال یا باخبر فیصلہ سازی ۔

اس کلیدی ٹیکنولوجی پرمبنی پہل قدمی کو حقیقت کی شکل دینے کے ساتھ ہی ، ماہی گیری ، مویشی پروری اورڈیری سے متعلق صنعتوں کے مرکزی وزیر نے متعلقہ محکمے  کے عہدیداروں اورپی ایم ایم ایس وائی –پی ایم سی (پروجیکٹ منیجمنٹ مشیر) کی تکنیکی ٹیم ۔ کی کوششوں کی ستائش کی اور انھیں مبارکباد پیش کی ۔

ہرشرکت کرنے والی ریاست اور مرکز کے زیرانتظام علاقہ کی جانب سے ضلع کی سطح پر ایم آئی ایس نظام میں ڈیٹا کو شامل کیاجاتاہے ، جس کے سبب مذکورہ پلیٹ فارم پی ایم ایم ایس وائی اسکیم کی پیش رفت کا ایک حقیقی اشاریہ بن گیاہے۔ اس معلومات  کو ، اشتراک ، خامیوں کے تجزیہ اوراصلاحی اقدامات  کرنے کی ضرورت کی غرض سے مزید استعمال کی جاتاہے ۔ ایم آئی ایس ڈیش بورڈ کی بہتری کے مقصد سے کئی دیگر تکنیکی ترقیاتی سرگرمیاں جلد ہی شروع کی جانے والی ہیں اوراس کے ساتھ ہی ماہی پروری کا محکمہ اورپی ایم سی ٹیم اس کے ساتھ ساتھ ہی پلیٹ فارم پر مطلوبہ تربیت فراہم کرکے اوربیداری پیداکرکے ، سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو اس میں شامل کرنے کی کوششیں کررہی ہے ۔

**********

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-6460



(Release ID: 1832576) Visitor Counter : 133