کوئلے کی وزارت

کوئلے کی پیداوار مئی 2022 میں 34 فیصد بڑھ کر 71.30 ملین ٹن ہو گئی


محدود صلاحیتوں والی کانوں سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا

16.05 فیصد اضافے کے ساتھ، کوئلے کی ترسیل 77.83 ملین ٹن تک پہنچ گئی

کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار مئی میں 26.18 فیصد نمو کی نشاندہی کرتی ہے

Posted On: 08 JUN 2022 5:41PM by PIB Delhi

بھارت کی کوئلے کی پیداوار مئی 2021 کے مقابلے مئی 2022 کے دوران 53.25 میٹرک ٹن  سے 33.88 فیصد بڑھ کر 71.30 ملین ٹن  (ایم ٹی) ہو گئی۔ کوئلہ کی وزارت کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق، مئی 2022 کے دوران سی آئی ایل، ایس سی سی ایل اور محدود صلاحیتوں والی کانیں اور دیگر بالترتیب 54.72 ایم ٹی، 6.04 ایم ٹی اور 10.54ایم ٹی پیدا کر کے 30.04فیصد، 11.01فیصد اور 83.33فیصد کی ترقی درج کی گئی۔

اسی مدت کے دوران ، کوئلے کی ترسیل 20 مئی کے مقابلے مئی 2022 کے دوران 67.06 ایم ٹی  سے 16.05 فیصد بڑھ کر 77.83 MT ہوگئی۔ گزشتہ ماہ،سی آئی ایل، ایس سی سی ایل اور محدودصلاحیتوں والی کانیں اور دیگر نے بالترتیب 61.24 ایم ٹی ، 6.13 ایم ٹی اور 10.46 ایم ٹی روانہ کرنے کےساتھ  11.34فیصد، 5.66فیصد اور 67.06فیصد اضافہ درج کیا ہے۔

کوئلے کی پیداوار کرنے والی سرفہرست 37 کانوں میں سے،23 نے 100 فیصد سے زیادہ پیداوار کی۔جب کہ مزید 10سرنگوں کی کارکردگی 80 اور 100فیصد کے درمیان رہی۔

کوئلے کی بنیاد پر بجلی کی پیداوار میں مئی 2021 کے مقابلے میں مئی 2022 میں 26.18 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مئی 2022 میں بجلی کی مجموعی پیداوار اپریل 2021 کے مقابلے میں 23.32 فیصد زیادہ اور اپریل 2022 میں پیدا ہونے والی بجلی سے 2.63 فیصد زیادہ رہی ہے۔ کوئلے سے بجلی کی تیاری مئی 2022 کے مہینے میں 98609 ایم یو  رہی ہے جو کہ اپریل 2022 میں 102529 ایم یوتھی اور اس میں 3.82 فیصد کی منفی نمو درج کی گئی ہے۔ تاہم، مئی 2022 میں بجلی کی کل پیداوارہائیڈرو اور ونڈ انرجی کی وجہ سےبڑھ کر 140059 ایم یو ہو گئی ہے جو کہ اپریل 2022 میں 136465 ایم یو تھی۔

*************

 

 

ش ح ۔ش ر۔ ج ا

U. No.6297



(Release ID: 1832552) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Punjabi